Shireen Sukhan

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا
جا تجھے کشمکشِ دہر سے آزاد کیا
وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ
جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا، میں نے تجھے یاد کیا
اے میں سو جان سے اس طرزِ تکلّم کے نثار
پھر تو فرمائیے، کیا آپ نے ارشاد کیا
اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد
اس کا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا
اتنا مانوس ہوں فطرت سے، کلی جب چٹکی
جھک کے میں نے یہ کہا، مجھ سے کچھ ارشاد کیا
مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شاید
لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
اس محبت نے ہمیں اس طرح ناشاد کیا
جس کو آباد کیا اُس نے ہی برباد کیا
روز اک زخم نیا پال رہا ہوں دل میں​
ہجر نے ایسا مجھے صاحب_اولاد کیا​
تُو نہ آیا تو مجھے موت کی ہچکی آئی​
شکر کرتا ہوں کسی نے تو مجھے یاد کیا​
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
میرے پاس جاﻧﺎں کچھ نہیں!
نہ جدائیاں نہ وصال پل
میری دسترس میں تو کچھ نہیں
کچھ اشک ہیں
اک یاد ہے
اک دل ہے
جو برباد ہے
اور شہر سنگ کے لوگ ہیں
میرے چاروں اور ہی درد ہیں
میرے ہمقدم بڑے روگ ہیں​
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیں
تجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
مری نظریں بھی ایسے قاتلوں کا جان و ایماں ہیں
نگاہیں ملتے ہی جو جان اور ایمان لیتے ہیں
طبیعت اپنی گھبراتی ہے جب سنسان راتوں میں
ہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں
خود اپنا فیصلہ بھی عشق میں کافی نہیں ہوتا
اسے بھی کیسے کر گزریں جو دل میں ٹھان لیتے ہیں
جسے صورت بتاتے ہیں پتا دیتی ہے سیرت کا
عبارت دیکھ کر جس طرح معنی جان لیتے ہیں
تجھے گھاٹا نہ ہونے دیں گے کاروبارِ الفت میں
ہم اپنے سر ترا اے دوست ہر احسان لیتے ہیں
فراق اکثر بدل کر بھیس ملتا ہے کوئی کافر
کبھی ہم جان لیتے ہیں کبھی پہچان لیتے ہیں
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand

سنو!۔
ہماری تمھاری مُحبت کی
کلینیکل موت" واقع ہو چکی ہے"
نہ جانے اِسے معذرتوں
اور عُذر خواہئیوں کا مَصنوعی تنفس
کب تک زندہ رکھے گا؟
میرا ایک مشورہ ہے!۔
کہ ہم منافقت کے
اِس پَلگ کو اتار پھینکیں
اور اِس حَسین جذبے کو
ایک خوبصورت موت مرنے دیں۔

 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہرشخص پریشان سا حیراں سا لگے ہے
سائے کو بھی دیکھوں تو گریزاں سا لگے ہے
کیا آس تھی دل کو کہ ابھی تک نہیں ٹوٹی
جھونکا بھی ہوا کا ہمیں مہماں سا لگے ہے
خوشبو کا یہ انداز بہاروں میں نہیں تھا
پردے میں صبا کے کوئی ارماں سا لگے ہے
سونپی گئی ہر دولتِ بیدار اسی کو
یہ دل جو ہمیں آج بھی ناداں سا لگے ہے
آنچل کا جو تھا رنگ وہ پلکوں پہ رچا ہے
صحرا میری آنکھوں کو گلستاں سا لگے ہے
پندار نے ہر بار نیا دیپ جلایا
جو چوٹ بھی کھائی ہے وہ احساں سا لگے ہے
ہر عہد نے لکھی ہے میرے غم کی کہانی
ہر شہر میرے خواب کا عنواں سا لگے ہے
تجھ کو بھی ادا جراتِ گفتار ملی ہے
تو بھی تو مجھے حرفِ پریشاں سا لگے ہے​


 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سنا تھا کافی لوگوں سے
محبت مر بھی سکتی ہے
دغا یہ کر بھی سکتی ہے
جسے میں زندگی سمجھا
مجھے وہ روگ کہتے تھے
بڑی چاھت سے اک دن
ہاتھ میرا تھام کے اس نے
کہا تھا زندگی مجھ کو
جب اپنے دل کے دروازے
کئے تھے بند اس نے تو
یقیں آیا
محبت مر بھی سکتی ہے
*******
شاعرعبدالمطلب مقید
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
میں تنہائی کی محفل میں
جب اُس کا نام لیتا ہوں
تو ہونٹوں پر
تبسم کی دھنک
لہرانے لگتی ہے
میں تنہائی کی محفل میں
جب اُس کو یاد کرتا ہوں
تو اک مانُوس سی خوشبُو
مجھے مہکانے لگتی ہے
وہ میرے دل میں رہتا ہے
میری آنکھوں میں بستا ہے
گلِ اُمید کی صورت
اور اِس اندھیر نگری کے
بہت سنسان راہوں پر
شبِ تاریک میں
خورشید کی صورت
-----
شاعرعبدالمطلب مقید

 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
Aaj bhi wo Masoom si Larki
Us patthar pe Beti hai
Jis phathar pe bethy shakhs se
Ghantoo’n batain karti thi
Kandhy par sar rakh ky apna
Haal e dil sunaati thi
Dheemy Dheemy lafzoo’n main
Izhaar e Muhabbat karti thi
Hansti thi Kabhi roti thi
Kabhi Payal ko chankaati thi
Bachpan ke Masoom se geet
Khud se gungunaati thi
Aanchal ko sirkaati thi
Aur apna dil behlaati thi
LEKIN ab Mahool alag hai
Soona soona saara jag hai
Aaj bhi sab kuch Wesa hi hai
Wahi parindy aur wo geet
Lekin un ke geeto’n main
Kuch dard o gham jhalakta hai
Tab khushi ke Ansoo’n thy
Ab dukh se aankh chalakta hai
Aaj bhi wo Masoom si larki
Us patthar pe beti hai
Jis patthar pe bête shakhs se
Ghanto’n batain karti thi

(Poetry by Muttalib "Muqayyad")
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں
جیسے غنچے کھلے موسم سے حنا مانگتے ہیں
جیسے ماہتاب کو انت سمندر چاہے​
جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے
جیسے خوشبو کا ہوا رنگ سے ہٹ کر چاہے
جیسے پتھر کے کلیجے سے کرن پھوٹتی ہے
جیسے غنچے کھلے موسم سے حنا مانگتے ہیں
جیسے خوابوں میں خیالوں کی کماں ٹوٹتی ہے
جیسے بارش کی دعا آبلہ با مانگتے ہیں
میرا ہر خواب مرے سچ کی گواہی دے گا
وسعتِ دید نے تجھ سے تری خواہش کی ہے
میری سوچوں میں کبھی دیکھ سراپا اپنا
میں نے دنیا سے الگ تیری پرستش کی ہے
خواہشِ دید کا موسم کبھی ہلکا جو ہوا
نوچ ڈالی ہیں زمانوں کی نقابیں میں نے
تیری پلکوں پہ اترتی ہوئی صبحوں کے لئے
توڑ ڈالی ہیں ستاروں کی طنابیں میں نے
میں نے چاہا کہ ترے حسن کی گلنار فضا
میری غزلوں کی قطاروں سے دہکتی جائے
میں نے چاہا کہ مرے فن کے گلستاں کی بہار
تیری آنکھوں کے گلابوں سے مہکتی جائے
طے تو یہ تھا کہ سجاتا رہے لفظوں کے کنول
میرے خاموش خیالوں مین تکلم تیرا
رقص کرتا رہے ، بھرتا رہے خوشبو کا خمار
میری خواہش کے جزیروں میں تبسم تیرا
تو مگر اجنبی ماحول کی پروردہ کرن
میری بجھتی ہوئی راتوں کو سحر کر نہ سکی
تیری سانسوں میں مسیحائی تھی لیکن تو بھی
چارۂ زخمِ غمِ دیدۂ تر کر نہ سکی
تجھ کو احساس ہی کب ہے کہ کسی درد کا داغ
آنکھ سے دل میں اتر جائے تو کیا ہوتا ہے
تو کہ سیماب طبیعت ہے تجھے کیا معلوم
موسمِ ہجر ٹھہر جائے تو کیا ہوتا ہے
تو نے اس موڑ پہ توڑا ہے تعلق کہ جہاں
دیکھ سکتا نہیں کوئی بھی پلٹ کر جاناں
اب یہ عالم ہے کہ آنکھیں جو کھلیں گی اپنی
یاد آئے گا تری دید کا منظر جاناں
مجھ سے مانگے گا ترے عہدِ محبت کا حساب
تیرے ہجراں کا دہکتا ہوا محشر جاناں
یوں مرے دل کے برابر ترا غم آیا ہے
جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں !​
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
کہاں گئے وہ لہجے دل میں پھول کھلانے والے
آنکھیں دیکھ کے خوابوں کی تعبیر بتانے والے
کدھر گئے وہ رستے جن میں منزل پوشیدہ تھی
کدھر گئے وہ ہاتھ مسلسل راہ دکھانے والے
کہاں گئے وہ لوگ جنہیں ظلمت منظور نہیں تھی
دیا جلانے کی کوشش میں ‌خود جل جانے والے
یہ اک خلوت کا رونا ہے جو باتیں کرتی تھی
یہ کچھ یادوں کے آنسو ہیں دل پگھلانے والے
کسی تماشے میں رہتے تو کب کے گم ہو جاتے
اک گوشے میں رہ کر اپنا آپ بچانے والے
ہمیں کہاں ان ہنگاموں میں تم کھینچے پھرتے ہو
ہم ہیں اپنی تنہائی میں رنگ جمانے والے
اس رونق میں شامل سب چہرے ہیں خالی خالی
تنہا رہنے والے یا تنہا رہ جانے والے
اپنی لے سے غافل رہ کر ہجر بیاں کرتے ہیں
آہوں سے ناواقف ہیں یہ شور مچانے والے
عزم یہ شہر نہیں ہے نفسا نفسی کا صحرا ہے
یہاں نہ ڈھونڈو کسی مسافر کو ٹھیرانے والے
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یا رب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دستِ دعا ہوتا
اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا، یا دل نہ دیا ہوتا
غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا
امید تو بندھ جاتی، تسکین تو ہو جاتی
وعدہ نہ وفا کرتے، وعدہ تو کیا ہوتا
ناکامِ تمنا دل، اس سوچ میں رہتا ہے
یوں ہوتا تو کیا ہوتا، یوں ہوتا تو کیا ہوتا
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ﺁﺝ ﺑﮍﯼ ﻣﺪﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ
ﺿﺒﻂ ﮐﺎ ﺑﻨﺪﮬﻦ ﭨﻮﭦ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻟﮑﮫ ﺑﮭﯿﺠﺎ ﮨﮯ
'ﻗﻄﻊ ﻧﻈﺮ ﺳﺐ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﮯ
ﺍﺗﻨﺎ ﮐﮩﻮ ﺗﻢ ,ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮ

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand

ہم وہ بے درد ہیں
خواب گنوا کر بھی جنھیں نیند آجاتی ہے
سوچ سوچ کر بھی
جن کے ذہنوں کو کچھ نہیں ہوتا
ٹوٹ پھوٹ کر بھی
جن کے دل دھڑکنا یاد رکھتے ہیں
ہم وہ بےدرد ہیں
کہ جن کے آنسو
آنکھوں کا راستہ بھول جاتے ہیں
ٹوٹ کر رونے کی خواہش میں
بات بے بات مسکراتے ہیں
شام سے پہلے مرنے کی خواہش میں
جو جیتے ہیں
اور جیتے ہی چلے جاتے ہیں​
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
میں کیا کروں کہ مجھے سچ بولنے کی عادت ہے
برا لگے تو میرا اعتبار مت کرنا
میں واپسی کے ارادے سے جا رہا ہوں مگر
سفر سفر ہے تم میرا انتظار مت کرنا
سنا ہے تشنگیاں ساحلوں پہ قابض ہیں
سفر میں رہنا سمندروں کو پار مت کرنا
اب اپنے دل کی سیاہی کہاں چھپا ؤ گے
تمہیں کہا تھا ناں کہ اجالوں سے پیار مت کرنا
ہنر وروں کی جانب سنگ اتے ہی رہتے ہیں
تم اپنا ذھن مظفر فگار مت کرنا

 
  • Like
Reactions: La-Haasil

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand


غلط فہمی کی مکڑی نے
بڑی سرعت سے اک جالا سا بُن ڈالا
محبت اس کے تاروں میں الجھ کر
ہاتھ پاؤں مار کر بچنے کی کوشش کررہی ہے
ایک مدت سے
وہ ذہنی کشمکش اور کرب
کے اس جال سے
نکلے بھی تو کیسے
وہ کوئی روشنی اپنے دریچوں سے ادھر آنے نہیں دیتا
ہوائے اعتبار و باہمی الفت کے جھونکوں کو
وہ شہرِ دل کی گلیوں میں گزرنے ہی نہیں دیتا
مرے جذبوں کا سچ
فہم و فراست کی فصیلوں سے
اترنے ہی نہیں دیتا
مگر ہر دن کی روپہلی کرن سے میں یہ کہتی ہوں
اسے گر ہوسکے تو اب حقیقت آشنا کردو
ذرا گھر کے اندھیروں میں لگے
ان شک کے جالوں میں
وفا کی ایک اس اجلی کرن کو کام کرنے دو
دریچے کھول دو دل کے

 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand

انا جب تک
فنا کے ہاتھ پر بیعت نہیں کرتی
نماز _عشق سے دل کی جبیں محروم رہتی ہے

نگاہیں ایک چہرے سوا کچھ دیکھنا چاہیں
تو صدیوں تک پھر آنکھوں پرعطا کا در نہیں کھلتا
کسی منظر کے اندر دوسرا
منظر نہیں کھلتا

کہ یہ رستہ وہ ہےجس پر
وفا کی خاک میں جب ھجر کےآنسو اترتے ہیں
تو حرف_بے ہنر کو درد کی سوغات ملتی ہے
دعاۓ شوق کی وارفتگی کو
باریابی کی فقط اک رات ملتی ہے

مگر کس کو خبر تب تک
طلب ہی وصل کی معدوم ہوجاۓ
فنا کا اسم _ اعظم روح کو معلوم ہوجاۓ
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113

غلط فہمی کی مکڑی نے
بڑی سرعت سے اک جالا سا بُن ڈالا
محبت اس کے تاروں میں الجھ کر
ہاتھ پاؤں مار کر بچنے کی کوشش کررہی ہے
ایک مدت سے
وہ ذہنی کشمکش اور کرب
کے اس جال سے
نکلے بھی تو کیسے
وہ کوئی روشنی اپنے دریچوں سے ادھر آنے نہیں دیتا
ہوائے اعتبار و باہمی الفت کے جھونکوں کو
وہ شہرِ دل کی گلیوں میں گزرنے ہی نہیں دیتا
مرے جذبوں کا سچ
فہم و فراست کی فصیلوں سے
اترنے ہی نہیں دیتا
مگر ہر دن کی روپہلی کرن سے میں یہ کہتی ہوں
اسے گر ہوسکے تو اب حقیقت آشنا کردو
ذرا گھر کے اندھیروں میں لگے
ان شک کے جالوں میں
وفا کی ایک اس اجلی کرن کو کام کرنے دو
دریچے کھول دو دل کے

buhut khoobsorat :)
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
انا جب تک
فنا کے ہاتھ پر بیعت نہیں کرتی
نماز _عشق سے دل کی جبیں محروم رہتی ہے

نگاہیں ایک چہرے سوا کچھ دیکھنا چاہیں
تو صدیوں تک پھر آنکھوں پرعطا کا در نہیں کھلتا
کسی منظر کے اندر دوسرا
منظر نہیں کھلتا

کہ یہ رستہ وہ ہےجس پر
وفا کی خاک میں جب ھجر کےآنسو اترتے ہیں
تو حرف_بے ہنر کو درد کی سوغات ملتی ہے
دعاۓ شوق کی وارفتگی کو
باریابی کی فقط اک رات ملتی ہے

مگر کس کو خبر تب تک
طلب ہی وصل کی معدوم ہوجاۓ
فنا کا اسم _ اعظم روح کو معلوم ہوجاۓ
buhut umda janab
 
Top