Shireen Sukhan

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویشِ ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
(احمد ندیم قاسمی)

Khuda Kere Ke Meri Araz-e-Pak Par Utre
Woh Fasal-e-Gul Jisay Andesha-e-Zawaal Na Ho

Yahan Jo Phool Khulay Woh Khilla Rahay Barson
Yahan Khizaa Ko Guzarnay Ki Bhi Majaal Na Ho

Yahan Jo Sabza Ugay Woh Hamesha Sabz Rahay
Aur Aisa Sabz Ke Jis Ki Koi Misaal Nah Ho

Ghani Ghatain Yahan Aisi Barishain Barsaien
Ke Patharon Ko Bhi Roedgi Mahaal Nah Ho

Khuda Kere Na Kabhi Kham Sar-e-Waqar-e-Watan
Aur Is Ke Husan Ko Tashweesh-e-Mah-o-Saal Na Ho

Har Aik Fard Ho Tahazeeb-o-Fun Ka Awj-e-Kamaal
Koi Malool Na Ho Koi Khasta Haal Na Ho

Khuda Kere Ke Meray Ik Bhi Hum Watan Ke Liye
Hayaat Jurm Na Ho Zindagi Wabaal Na Ho


 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
کہا دل چھیدنے والے تو ماھر تھے نشانوں کے
صدا آئی کہ یہ سب تیر تھے اہنی کمانوں کے
کہا ھمدرد یا غمخوار یا درد آشنا کوئی​
صدا آئی کہ سب کردار ہیں یہ داستانوں کے​
کہا اہل محبت، اہل دل، اہل وفا کوئی​
صدا آئی کہ یہ سب لوگ ہیں اگلے زمانوں کے​
کہا باسی کہ جو محلوں میں بسنے کے نہ خواہاں ہوں​
صدا آئی پرندے جا کے دیکھو آشیانوں کے​
کہا بسنے کی خواھش ھے زباں والوں کی بستی میں​
صدا آئی کہ بہتر ہیں قبیلے بے زبانوں کے​
کہا کچھ لوگ دھوکہ دے رہے ہیں دوستی کر کے​
صدا آئی کہ ھم عادی ہیں ایسے مہربانوں کے​
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
بُت کدے جا کے کسی بت کو بھی سجدہ کرتے
ہم کہاں سوچ بھی سکتے تھے کے ایسا کرتے
عمر بھر کچھ بھی تو اپنے لیے ہم نے کیا!
آج فرصت جو ملی ہم کو تو سوچا، کرتے
ہم تو اس کھیل کا حصہ تھے ازل سے شاید
سو تماشہ جو نہ بنتے تو تماشہ کرتے
دل کو تسکین ہی مل جاتی ذرا سی اس سے
نہ نبھاتے چلو تم کوئی تو وعدہ کرتے
جوڑنے میں تو یہ پوریں بھی لہو کر ڈالیں
کرچیوں کو جو نہ چھوتے تو یہ اچھا کرتے
بھول جانے کا ارادہ بھی ارادہ ہی رہا
جان پر بن ہی تو جاتی جو ہم ایسا کرتے
اس اماوس نے کیے قتل کئی چاند بتول
ہم اُجالے کی کہاں اِس سے تمنا کرتے
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
یہ کیسا شوقِ بسمل ہے
کہ جب بھی چوٹ لگتی ہے
تمنا اور بڑھتی ہے
جنوں پھر سر اٹھاتا ہے
نئی اک چوٹ کھانے کی
تمنا جاگ اٹھتی ہے​
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ستاروں سے کہو
اب رات بھر ہم ان سے باتیں کر نہیں سکتے
کہ ہم اب تھک گئے جاناں!
ہمیں جی بھر کے سونا ہے
کسی کا راستہ تکنے کا یارا بھی نہیں ہم کو
مسافر آگیا تو ٹھیک ہے لیکن،
نہیں آتا تو نہ آئے
ان آنکھوں میں ذرا بھی روشنی باقی نہیں شاید
وگرنہ تیرگی ہم کو یوں گھیرے میں نہیں لیتی
مگر یہ سب،
ازل سے لکھ دیا تھا لکھنے والے نے
ستاروں سے کہو، بہتر ہے ہم کو بھول ہی جائیں
ہمیں آرام کرنا ہے
ضروری کام کرنا ہے
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
کیا قیامت ہے کہ جن کے نام پر پسپا ہوئے
اُن ہی لوگوں کو مقابل میں صف آرا دیکھنا
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ایسا بھی سلسلہ ہو خُدایا کہ جِسم سے
مر جائے جب ضمیر تو بدبُو نِکل پڑے

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
Achay waqton ko bhool janay mein
Tum ko kuch pal,humain zamane lagay
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand


""" آئینہ خانہ """
مقید ہوں میں اِک آئینہ خانے میں
یہ کیسا آئینہ خانہ ہے
جس میں میرے چہرے کی جگہ
اب ہر طرف تیرا ہی چہرہ ہے
رہائی کی کوئی صورت نہیں ممکن
بدن سے روح تک پھیلے
سفالِ جاں کے ذرّے ذرّے پر جاناں
عجب رُخ سے
ترے شوریدہ چشم و لب کا پہرا ہے
 
  • Like
Reactions: Ally

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
چمــــــــــــــــــــن میں اختــــلاف رنگ بو سے بـــات بنتی ہے
ہمیں ہم ہیں تو کیا ہم ہیں تمہی تم ہو تو کیا تم ہو

 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
درد قِسطوں میں کیوں نہیں مِلتا ،،،
یہ تسلسل تو ، مار ڈالے گا ،،،،،
رُوح کے گھاؤ بھرنے دیتا نہیں ،،،،
یہ مُسلسل ھے ، مار ڈالے گا ،،،
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
کوئی چارہ نہیں دعا کے سوا
کوئی سنتا نہیں خدا کے سوا
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
وقت یکساں نہیں رہتا یہ بتا دو اُس کو
کبھی خود بھی رو پڑتے ہیں اوروں کو رُلانے والے
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
محبت ھے ھمیں اک دوسرے سے
یہ آپس میں بتانا پڑ رھا ھے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
هم ایک عمر سے واقف هیں، اب نہ سمجھاؤ
کہ لطف کیا هے مرے مہرباں، ستم کیا هے
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
ﺗﻢﺫﺭﺍ ﺳﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﮭﺎﻡ ﮐﮯ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻮ ﺳﮭﯽ
ﻟﻮﮒ ﺟﻞ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﭼﺮﺍﻏﻮﮞ ﮐﯿﻄﺮﺡ
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ﻭﻩ ﻋﺎﺩﺕ ﻫﮯ ﺗﻮ ﻋﺎﺩﺕ ﺳﮯ ﮐﻨﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﺳﺎﺭﯼ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ، ﺧﺴﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ

ﺍﮔﺮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﮧ ﺑﮭﺮ ﺁﺋﯿﮟ ، ﺗﻮ ﺩﻝ ﻣﭩﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﺁﮰ ﮔﺎ
ﻫﻮﺍ ﻫﮯ ﺣﺎﻝ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﺍ ، ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ

ﻫﻤﯿﮟ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﻣﺖ ﺩﯾﮑﮭﻮ ، ﺍﺏ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺎ ،ﮐﯿﺎ ﻫﻢ ﻧﮯ؟
ﺯﻣﯿﻨﯽ ﻋﺸﻖ ﻫﮯ ﺻﺎﺣﺐ ! ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﻋﺎﺭﻓﮧ ﺷﻬﺰﺍﺩ

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
میرے چہرے پہ جو بِکھرتے ہیں
سارے رنگوں کی دلکشی تُو ہے
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
یہ چاند، یہ ہوا، یہ فضا، سب ہے ماند ماند
جو تُو نہیں تو ان میں کوئی دلکشی نہیں
 
Top