Shireen Sukhan

  • Work-from-home

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
میں رنگ میں دیکھتی تھی، خوشبوُمیں سوچتی تھی!
مجھے گُماں تھا
کہ زندگی اُجلی خواہشوں کے چراغ لے کر
مِرے دریچوں میں روشنی کی نوید بن کر اُتر رھی ھے
میں کہر میں چاندنی پہن کر
بنفشی بادل کا ھاتھ تھامے
فضا میں پرواز کر رھی تھی
سماعتوں میں سحاب لہجوں کی بارشیں تھیں
بصارتوں میں گلاب چہروں کی روشنی تھی
ھوا کی ریشم رفاقتیں تھیں
صبا کی شبنم عنائتیں تھیں
حیات خوابوں کا سلسلہ تھی!
کُھلی جو آنکھیں تو سارے منظر دھنک کے اُس پار رہ گئے تھے
نہ رنگ میرے، نہ خواب میرے
ھوُئے تو بس کچھ عذاب میرے
نہ چاند راتیں، نہ پھوُل باتیں
نہ نِیل صُبحیں، نہ جھیل شامیں
نہ کوئی آہٹ، نہ کوئی دستک
حروف مفہوم کھو چُکے تھے
علامتیں بانجھ ھو گئی تھیں
گُلابی خوابوں کے پیراھن راکھ ھو چُکے تھے
حقیقتوں کی برھنگی
اپنی ساری سفّاکیوں کے ھمراہ
جسم و جاں پر اُتر رھی تھی
وہ مہرباں، سایہ دار بادل
عذاب کی رُت میں چھوڑ کر مجھ کو جا چُکا تھا
زمین کی تیز دھُوپ آنکھوں میں چُبھ رھی تھی!​
 
  • Like
Reactions: Ally

Seemab_khan

ღ ƮɨƮŁɨɨɨ ღ
Moderator
Dec 7, 2012
6,424
4,483
1,313
✮hმΓἶρυΓ, ρმκἶჰནმῆ✮
میں رنگ میں دیکھتی تھی، خوشبوُمیں سوچتی تھی!
مجھے گُماں تھا
کہ زندگی اُجلی خواہشوں کے چراغ لے کر
مِرے دریچوں میں روشنی کی نوید بن کر اُتر رھی ھے
میں کہر میں چاندنی پہن کر
بنفشی بادل کا ھاتھ تھامے
فضا میں پرواز کر رھی تھی
سماعتوں میں سحاب لہجوں کی بارشیں تھیں
بصارتوں میں گلاب چہروں کی روشنی تھی
ھوا کی ریشم رفاقتیں تھیں
صبا کی شبنم عنائتیں تھیں
حیات خوابوں کا سلسلہ تھی!
کُھلی جو آنکھیں تو سارے منظر دھنک کے اُس پار رہ گئے تھے
نہ رنگ میرے، نہ خواب میرے
ھوُئے تو بس کچھ عذاب میرے
نہ چاند راتیں، نہ پھوُل باتیں
نہ نِیل صُبحیں، نہ جھیل شامیں
نہ کوئی آہٹ، نہ کوئی دستک
حروف مفہوم کھو چُکے تھے
علامتیں بانجھ ھو گئی تھیں
گُلابی خوابوں کے پیراھن راکھ ھو چُکے تھے
حقیقتوں کی برھنگی
اپنی ساری سفّاکیوں کے ھمراہ
جسم و جاں پر اُتر رھی تھی
وہ مہرباں، سایہ دار بادل
عذاب کی رُت میں چھوڑ کر مجھ کو جا چُکا تھا
زمین کی تیز دھُوپ آنکھوں میں چُبھ رھی تھی!

aala ,,,,,,, buht khoob behna :)
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand

آخری بار ملو

آخری بار ملو ایسے کہ جلتے ہوئے دل
راکھ ہو جائیں ،کوئی اور تمنا نہ کریں
چاکِ وعدہ نہ سلے،زخمِ تمنا نہ کھلے
سانس ہموار رہے ،شمع کی لو تک نہ ہلے
باتیں بس اتنی کہ لمحے انہیں آ کر گن جائیں
آنکھ اٹھائے کوئی امید تو آنکھیں چھن جائیں

اُس ملاقات کا اس بار کوئی وہم نہیں​
جس سے اک اور ملاقات کی صورت نکلے​
اب نہ ہیجان و جُنوں کا نہ حکایات کا وقت​
اب نہ تجدیدِ وفا کا نہ شکایات کا وقت​
لُٹ گئی شہرِ حوادث میں متاعِ الفاظ​
اب جو کہنا ہو تو کیسے کوئی نوحہ کہیے​
آج تک تم سے رگِ جاں کے کئی رشتے تھے​
کل سے جو ہوگا اسے کون سا رشتہ کہیے​
پھر نہ دہکیں گے کبھی عارضِ و رُخسار، ملو​
ماتمی ہیں دَمِ رخصت در و دیوار، ملو​
پھر نہ ہم ہوں گے ،نہ اقرار،نہ انکار،ملو​
آخری بار ملو​
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand

خوف
رات کا خوف نہیں
رات تو کٹ جائے گی
اَن گنت ہجر کی راتوں میں سے
اک رات ہے یہ
جو کہ ہر رات کی مانند
حریم جاں میں
شام ڈھلتے ہی اُتر آئی ہے
آنکھوں آنکھوں میں بَسر ہو
کہ حسیں خوابوں میں
جاگتے سوتے ہوئے رات گزر جائے گی
رات کا خوف نہیں
رات تو کٹ جائے گی
ڈر کوئی مجھ کو اگر ہے
تو وہ دن کا ڈر ہے​
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
جن کو چهوڑ کے جانا ہو
ان سے ربط بڑهاو نا
اتنا کچهہ تو ہوتا ہے
تم میرے ہو جاو نا...!!
 

Seemab_khan

ღ ƮɨƮŁɨɨɨ ღ
Moderator
Dec 7, 2012
6,424
4,483
1,313
✮hმΓἶρυΓ, ρმκἶჰནმῆ✮
آخری بار ملو

آخری بار ملو ایسے کہ جلتے ہوئے دل
راکھ ہو جائیں ،کوئی اور تمنا نہ کریں
چاکِ وعدہ نہ سلے،زخمِ تمنا نہ کھلے
سانس ہموار رہے ،شمع کی لو تک نہ ہلے
باتیں بس اتنی کہ لمحے انہیں آ کر گن جائیں
آنکھ اٹھائے کوئی امید تو آنکھیں چھن جائیں


اُس ملاقات کا اس بار کوئی وہم نہیں

جس سے اک اور ملاقات کی صورت نکلے
اب نہ ہیجان و جُنوں کا نہ حکایات کا وقت
اب نہ تجدیدِ وفا کا نہ شکایات کا وقت
لُٹ گئی شہرِ حوادث میں متاعِ الفاظ
اب جو کہنا ہو تو کیسے کوئی نوحہ کہیے
آج تک تم سے رگِ جاں کے کئی رشتے تھے
کل سے جو ہوگا اسے کون سا رشتہ کہیے​
پھر نہ دہکیں گے کبھی عارضِ و رُخسار، ملو

ماتمی ہیں دَمِ رخصت در و دیوار، ملو
پھر نہ ہم ہوں گے ،نہ اقرار،نہ انکار،ملو
آخری بار ملو​
superb :)
Shukriya Seemab..--<@
koi gl nhi :)
خوف

رات کا خوف نہیں
رات تو کٹ جائے گی
اَن گنت ہجر کی راتوں میں سے
اک رات ہے یہ
جو کہ ہر رات کی مانند
حریم جاں میں
شام ڈھلتے ہی اُتر آئی ہے
آنکھوں آنکھوں میں بَسر ہو
کہ حسیں خوابوں میں
جاگتے سوتے ہوئے رات گزر جائے گی
رات کا خوف نہیں
رات تو کٹ جائے گی
ڈر کوئی مجھ کو اگر ہے
تو وہ دن کا ڈر ہے

wahhh wahh buht aala buht zbrdst :-bd
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺗﻮ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔا
ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﻮ ﮐﮧ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﮰ ﻣﺠﮭﮯ
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺗﻮ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﺋﮯ ﮔا
ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﻮ ﮐﮧ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﮰ ﻣﺠﮭﮯ

یہ حقیقت ہے جہاں ٹوٹ کے چاہا جائے
وہاں بچھڑنے کے بھی امکان ہوئے کرتے ہیں
 
  • Like
Reactions: Ally

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
یہ حقیقت ہے جہاں ٹوٹ کے چاہا جائے
وہاں بچھڑنے کے بھی امکان ہوئے کرتے ہیں
نور ہی نور سے مکھڑے پہ وہ نوری آنکھیں،
اسکے انجیل سے چہرے پہ زبوری آنکھیں،

اس کو پہلو میں بٹھا کر اسے تکنے کا نشہ،
کس قدر ہو گئیں چہرے پہ ضروری آنکھیں،
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
کہاں سے آئے گا نیلے سمندروں کا نشہ
میں اپنی آنکھ میں غم کا خمار رکھتی ہوں​
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
بُلاں اُتے سرخی مل کے
کوٹھے اپر چڑھدی اے

وحشیاں وانگوں رنگ برنگے
فلمی پرچے پڑھدی اے

وچوں وچوں چور اکھاں نال
پوڑھیاں ول وی تکدی اے

نویں ویائی ووہٹی وانگوں
لوکاں کولوں جھکدی اے

سدھیاں سدھیاں چیزاں دا وی
پُٹھا مطلب لیندی اے

کلیاں بہہ کے گندیاں گندیاں
گلاں سوچدی رہندی اے

 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
بُلاں اُتے سرخی مل کے
کوٹھے اپر چڑھدی اے

وحشیاں وانگوں رنگ برنگے
فلمی پرچے پڑھدی اے

وچوں وچوں چور اکھاں نال
پوڑھیاں ول وی تکدی اے

نویں ویائی ووہٹی وانگوں
لوکاں کولوں جھکدی اے

سدھیاں سدھیاں چیزاں دا وی
پُٹھا مطلب لیندی اے

کلیاں بہہ کے گندیاں گندیاں
گلاں سوچدی رہندی اے

urdu translation please.. :(
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
میرے میزان میں نفرت کا کوئی باٹ نہیں
میں محبت کے ترازو میں تجھے تولوں گا

یہ جو بے چاپ قدم ہیں انہیں بے جان نہ جان
ان کی دستک سے میں اک روز زمیں کھولوں گا

ہیں تر ی سمت رواں چاند ، ستارے، جگنو
ان کے ہمراہ میں چپکے سے کھبی ہولوں گا

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
میرے میزان میں نفرت کا کوئی باٹ نہیں
میں محبت کے ترازو میں تجھے تولوں گا

یہ جو بے چاپ قدم ہیں انہیں بے جان نہ جان
ان کی دستک سے میں اک روز زمیں کھولوں گا

ہیں تر ی سمت رواں چاند ، ستارے، جگنو
ان کے ہمراہ میں چپکے سے کھبی ہولوں گا

 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart
Top