buhut khoobsooratپلکوں پہ آنسوؤں کو سجاتی ہے رات بھر
دِل میں رَواں ہے رُوح کے اندر ہے چاندنی
اُبھرا ہے کون اِس کے تلاطُم میں ڈُوب کر؟
آوارگی کا ایک سمندر ہے چاندنی
zaberdastابھی اک چیخ سناٹے میں ابھری تھی
وہ گہری، سرد، نوکیلی،ادھوری چیخ
ویرانے میں چکراتے ہوئے
پیلی کھجوروں کے پریشاں جھنڈ میں ٹھہری تھی
اور اب تک وہیں اٹکی ہوئی ہے
کون ہے یہ ۔ ۔
کارواں سے ٹوٹ کر بھٹکا ہوا کوئی مسافر
ڈار سے بچھڑی ہوئی اک کونج ہے
یا دشت پر اتری اکیلی شام ہے
یا میری تنہائی؟