Paro collection

  • Work-from-home

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
مُحبت جھوٹ لگتی ہے مُجھے

اک کھوکھلا جذبہ
جسے اظہار کی ہر وقت خواہش ہو
کہے جانے کی سُننے کی
جسے ہر پل ضرورت ہو
“مُجھے تم سے مُحبت ہے “
نہ جانے روز کتنے لوگ اس جُملے کو سنُنے کے لیئے
بیدار ہوتے ہیں
یہ ایسا جھوٹ ہے جس کا سحر صدیوں سے طاری ہے
مگر جاناں
مُحبت جب کبھی اظہار کو ترسے
کوئی تُم سے اگر کہہ دے
“مُجھے تم سے مُحبت ہے ‘‘
تو اُسکی بات مت سُننا
مُحبت روح سے پھوٹے
مُحبت عکس بن جائے
تو تُم کو پھر یقیں آئے
کہ میں نے سچ کہا تُم سے
مُحبت روح بن جائے
تو پھر اُسکا یقیں کرنا
وگرنا ایک جُملہ کوئی کتنی بار دُہرائے
'کہے جائے ‘ نہی سُننا
'مُحبت جھوٹ ہے جاناں

اگر اظہار کی اسکو ضرورت ہو
 

786humera

Newbie
Mar 2, 2010
229
97
0
ghar
پتھر تھا مگر برف کے گالوں کی طرح تھا


اک شخص اندھیروں میں اجالوں کی طرح تھا


خوابوں کی طرح تھا نہ خیالوں کی طرح تھا


وہ علم-اے ریاضی کے سوالوں کی طرح تھا


الجھا ہوا ایسا کہ کبھی حل ہو نہ پایا


سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں کی طرح تھا


وہ مل تو گیا تھا پر اپنا ہی مقدر


شطرنج کی الجھی ہوئی چالوں کی طرح تھا


وہ روح میں خوشبو کی طرح ہو گیا تحلیل


جو دور بہت چاند کے ہالوں کی طرح تھا!
zabardast........................................
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
beautiful sharing

جھوٹ سے سچ تلک گماں ہی گماں
اور تو دل کو لگا کے بیٹھ گئی

very nice :-bd
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
پتھر تھا مگر برف کے گالوں کی طرح تھا


اک شخص اندھیروں میں اجالوں کی طرح تھا


خوابوں کی طرح تھا نہ خیالوں کی طرح تھا


وہ علم-اے ریاضی کے سوالوں کی طرح تھا


الجھا ہوا ایسا کہ کبھی حل ہو نہ پایا


سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں کی طرح تھا


وہ مل تو گیا تھا پر اپنا ہی مقدر


شطرنج کی الجھی ہوئی چالوں کی طرح تھا


وہ روح میں خوشبو کی طرح ہو گیا تحلیل


جو دور بہت چاند کے ہالوں کی طرح تھ



bohat khoob :-bd
 
  • Like
Reactions: ShahzadFaiz
Top