Paro collection

  • Work-from-home

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
آیئے۔ ۔ ۔میری چھوٹی سی دنیا میں آپ سب کو خوش آمدید




"لمحے روٹھ بھی جاتے ہیں"

بوجھل بوجھل،سندر سندر، گہری گہری آنکھوں میں
رات کی چنچل سکھیوں میں
اپنی ریشمی پلکوں سے
کوئی خواب کبھی مت بننا
سپنے ٹوٹ بھی جاتے ہیں


جیوں ایک سفر ہے ایسا،جس کی منزل تنہائی ہے
جو بھی آس لگائے اس سے،پگلا ہے سودائی ہے
کسی کو بھی اپنا مت کہنا
ساتھی چھوٹ بھی جاتے ہیں


مٹھی میں جو لمحے ہیں
سارے تتلیوں جیسے ہیں
رنگوں کی صورت میں آخر ہاتھوں پر رہ جائیں گے
جانے والے ہر اک پل کو پلکوں بیچ چھپالو تم
ورنہ ایسا بھی ہوتا ہے

لمحے روٹھ بھی جاتے ہیں



~*~*~*~*~*~*~**~*~*~*~*~*~*~**~*~*~*~*~*~*~*~**~*~*~*~**~*~*~*~*~*~*~*
مرے ساتھی
مری یہ روح میرے جسم سے پرواز کر جائے
تو لوٹ آنا
مری بے خواب راتوں کے عذابوں پر
سسکتے شہر میں تم بھی
ذرا سی دیر کو رکنا
مرے بے نور ہونٹوں کی دعاؤں پر
تم اپنی سرد پیشانی کا پتھر رکھ کے رو دینا
بس اتنی بات کہہ دینا
مجھے تم سے محبت ہے
 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
کوئی مجھ کو میرا بھرپور سراپا لادے
میرا بازو، میری آنکھیں، میرا چہرا لادے

ایسا دریا جو کسی اور سمندر میں گرے
اس سے بہتر مجھ کو میرا صحرا لادے

کچھ نہیں چاہئے تجھ سے اے میری عمرٍ رواں
میرا بچپن، میرے جگنو، میری گڑیا لادے

جس کی آنکھیں مجھے اندر سے بھی پڑھ سکتی ہوں
کوئی چہرا تو میرے شہر میں ایسا لادے
 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
جسے عکس عکس گنوادیا
کبھی رو برو تھی مرے لیئے

جسے نقش نقش بجھا دیا
کبھی چار سو تھی مرے لیئے

جو حد ہوا سے بھی دور ہے
کبھی کو بہ کو تھی مرے لیئے

جو تپش پے موج سراب کی
کبھی آبجو تھی مرے لیئے

جسے ”آپ" لکھتا ہوں خط میں اب
کبھی صرف ”تو" تھی مرے لیئے


,

 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
سنو۔۔

تم تو عزم والے ہو
بلا کا ضبط رکھتے ہو

تمہیں کچھ بھی ہیں ہوگا

مگر دیکھو۔۔۔۔۔

جسے تم نے چھوڑ دیا ہے
اسے تو ٹھیک سے شاید

بچھڑنا بھی نہیں آتا۔۔۔
 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
کیا تم بھی ،،،،،؟؟

شام کی دہلیز پہ آس کا دیپ جلاتے ھو

اور کسی آوارے پتے کی آہٹ پر

دروازے کی طرف ھاگے جاتے ھو

کیا تم بھی ،،،،،؟؟

درد چپانے کی کوشش کرتے کرتے

اکثر تھک سے جاتے ھو

اور بلاوجہ مسکراتے ھو

کیا تم بھی ،،،،،؟؟

نیند سے پہلے پلکوں پر ڈھیروں خواب سجاتے ھو

یا پھر بستر پر لیٹ کر

روتے روتے سوجاتے ھو

کیا تم بھی ،،،،،؟؟
 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
بچھڑنے سے ذرا پہلے
اگر وہ ازن گویائی مجھے دیتی
مجھے اس کو بتانا تھا
کہ میں اس کی ہتھیلی پر
ادھورے خواب رکھ کر بھول آیا ہوں
میں اس کی راہگزاروں میں
اسے آنکھوں میں بھر لینے کی حسرت بھول آیا ہوں
میں اسے بے شکن بستر
کے تکیے تلے بے فکر نیندیں بھول آيا ہوں
اگر وہ بولنے کا اذن دیتی تو
مجھے اس کو بتانا تھا
کہ میں اس کے لیے الفاظ کی مالا پروتا تھا
مگراب بے ہنر ہونٹوں کو گویائی نہیں ملتی
مجھے اس کو بتانا تھا
میری آنکھیں اگر اس کو نہ دیکھیں تو
بہت بے نور رہتی ہیں
کوئی منظر بھی طغیانی کے آگے رک نہیں پاتا
مجھے اس کو بتانا تھا
کہ اس کامطلب ہی میری زندگانی ہے
بنا اس کے میری ہر سانس
میری رائيگانی ہے
 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
ایک جھونکے کی طرح دل میں اترتے کیوں ھو
گر بچھڑنا تھا تو یادوں میں چمکتے کیوں ھو
ھو سکے تو مجھے خوشبو سے معطر کر دو
پھول بن کے میرے بالوں میں اٹکتےکیوں ھو
تم جو کہتے ھو کوئی بات کبھی غزلوں میں
اپنے الفاظ میں کہنے سے جھجکتے کیوں ھو
ھم نہ کہتے تھے اسے کھویا تو مر جاؤ گے
اب چراغوں کی طرح شب کو سسکتےکیوں ھو
جس کو جانے دیا روکا بھی نہیں الفت میں
اس کے سائے سے سر شام لپٹتے کیوں ھو
میرے دل سے کب کسی ھمدرد نے پوچھا
تم شب ہجر کے لمحوں میں بکھرتے کیوں ھو
جس نے خود سے کبھی اقرار محبت نہ کیا
اس کی خاطر بھری دنیا سے الجھتے کیوں ھو


 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
thx 4 lykng DG sisooo :)


محبت تو بارش ہے جسے چھونے کی کوشش میں
ہتھیلیاں تو گیلی ہوجاتی ہیں مگر ہاتھ خالی رہے جاتے ہیں
 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
ادھوری باتوں کی فضا میں
ادھوری باتوں کا مزا
چلےتوآب حیات جیسا،کبھی خاک جیسا
کبھی خوابوں میں عذاب جیسا،کبھی خواب میں عذاب جیسا
کبھی بارشوں میں کھلتےگلاب جیسا
کبھی خواہشوں کےبہتےسراب جیسا
پھربھی لڑکیاں ادھوری باتیں ہی کہتی اچھی لگتی ہیں

آنکھیں کھولیں تولفظ نہ کھولیں
دل کھولیں توخیال نہ کھولیں
وسوسوں کےانجان جزیروں میں
کبھی رل جائیں تودیرتلک نہ بولیں
ادھوری باتیں،بےوجہ باتیں،بےخیال باتیں

جوشروع ہوکرکبھی ختم نہ ہوں
آنکھ مچولی کھیلیں،گم نہ ہوں
اک مسلسل کیفیت چلے،کم نہ ہو
دیےتیزہوا میں بھی رہیں،مدھم نہ ہوں
ادھوری بےنام باتیں،بےقرارباتیں،بےشمارب اتیں

ہمیشہ بےنام نہیں ہوتیں،گمنام نہیں ہوتیں
سکھ کی چادرمیں لپٹی لڑکیاں،ہمیشہ سکھ کی نیندنہیں سوتیں
خواہشوں کی منہ بندکلیاں منافقت کی سرزمیں پر
چپ چپ روتیں اکثرکھل نہیں پاتیں
ادھوری باتوں میں دوڑتی چھپتی ادھوری خواہش

مگرادھوری باتیں سنناہمیشہ اچھی لگتی ہیں
جوآنکھیں دیرتک نہیں سوتیں،صبح جلتی ہیں
امکاں کےبیچ اک مکاں بناکراس میں رہتے
لڑکیاں پل پل میں صدیوں کےانوکھےدکھ جھیلتی ہیں
پھربھی لڑکیاں ادھوری باتیں کہتی ہی اچھی لگتی ہیں


 
  • Like
Reactions: **King**

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0

میں جب بھی ٹوٹ جاتا ہوں

غموں کی انتہاؤں سے تمہاری یاد

چپکے سے میرے کمرے میں آتی ہے

اور آکے مجھ سے کہتی ہے

کسی ہمدرد کی صورت

میرے سینے سے لگ جاؤ

میرے کندھے پہ سر رکھو

کچھ آنسو ہی بہا ڈالو



میں جب بھی ٹوٹ جاتا ہوں

غموں کی انتہاؤں سے تمہاری یاد

چپکے سے میرے کمرے میں آتی ہے

اور آکے مجھ سے کہتی ہے

کسی ہمدرد کی صورت

میرے سینے سے لگ جاؤ

میرے کندھے پہ سر رکھو

کچھ آنسو ہی بہا ڈالو

کہ شاید اس بہانے سے

یہ دل کا بوجھ ہلکا ہو

مگر پھر سوچتا ہوں میں

تمھاری یاد کو کیسے

بھلا یہ بات سمجھاؤں۔

کہ میری زندگی کے غم

تمھاری غم کی نسبت ہیں۔


 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
"آؤ بارش سے تو پوچھیں"

کیا اس سے بھی وعدہ کر کے چھوڑ گیا ہے کوئی اس کو
کیا اس کو بھی نیند نہیں آتی برسوں سے
کیا اس کو بھی پھولوں سے شکوہ ہے کوئی
اس کے ساتھ بھی کھیل ہواؤں نے کھیلا ہے
دھواں دھواں سا اس کا چہرہ کیوں ہے آخر؟
بھیگی بھیگی اس کی پلکیں کس نے کردیں؟
آؤ بارش سے یہ پوچھیں۔
 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
چاند سے روز پوچھتا تھا میں
کس لئے اس قدر اُداس ہو تم

کس کی چاہت میں سال بھر پھیرے
سال بھر گھٹتے بڑھتے رہتے ہو تم

اُجڑے اُجڑے سے بکھرے بکھرے ہو
کیا خسارے تمہیں جگاتے ہیں

میرے ایسے کئی سوالوں پر

چاند نظریں چرا کے چھپ جاتا
اُوٹ میں بادلوں کی چھپ جاتا

آج مجھ پر جدائی آئی ہے !
چاند سرگوشیوں میں پوچھتا ہے

ساتھی، اِتنے اُداس کیوں کر ہو ؟

کس لئے تیری پلکیں بھیگی ہیں؟
کس لئے نیند تم سے روٹھی ہے ؟

چاند سے ایسی گفتگو سن کر
آج میں نے نظر چرائی ہے

اپنے ہاتھوں میں منہہ چھپایا ہے
اور رویا ہوں سسکیاں لئے کر


 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
سبھی جذبے بدلتے جا رہے ہیں


سبھی جذبے بدلتے جا رہے ہیں
کہ جیسے خواب مرتے جا رہے ہیں

کوئی دن کے لیئے دل کے مکیں کو
نظر انداز کرتے جا رہے ہیں

جو دل کا حال ہے دل جانتا ہے
بظاہر تو سنبھلتے جا رہے ہیں

چلے تو ہیں تمہارے شہر سے ہم
کفِ افسوس مَلتے جا رہے ہیں

کبھی جن میں غرور ِ تازگی تھا
وہ خد و خال ڈھلتے جا رہے ہیں
 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
اے خدا
دل توڑنا اتنا آساں کیوں ہے؟
دل کے شیشے پر لفظوں کے پتھر برسانے والے
کیا نہیں جانتے کہ۔۔
پتھر کھاکر ہنسنے والا
کس کرب سے گزرتاہے
اپنے احساسات کی بےحرمتی پر
وہ اند سے مررہا ہوتاہے
شاید ایسامیرے ہی ساتھ نہیں
ہر کسی کے ساتھ ہوتاہے۔




 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
آئینے کو بجھا کے بیٹھ گئی
زندگی ڈگمگا کے بیٹھ گئی

کیا پتہ کب ھمارے آنگن میں
آس کُنڈلی لگا کے بیٹھ گئی

جھوٹ سے سچ تلک گماں ہی گماں
اور تو دل کو لگا کے بیٹھ گئی

خوف کی یہ ادا کسی پل میں
دل کا آنچل بچھا کے بیٹھ گئی

دل کی یہ آگ سرد کرنے کو
اپنی دنیا جلا کے بیٹھ گئی
 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
گہری گہری آنکھوں والی
الجھی الجھی پاگل لڑکی
تویہ کس کی دھن میں آخر‘لمبی لمبی پلکوں اوپر
موٹےموٹے آنسو لےکر
سندرکومل پیروں نیچے،جلتی بلتی دھرتی دےکر
قریہ قریہ بھاگ رہی ہے ‘کس کی خاطرجاگ رہی ہے
تجھ کو یہ معلوم نہیں کیا
تجھ جیسی نہ جانےکتنی گہری گہری آنکھوں والی
کیسی کیسی سندرتاکےڈھیرخزانےلےکرنکلی ں
لیکن پھربھی اس رستےسےمنزل تک پہنچانےوالا
ہراک ساتھی جھوٹانکلا
اک اک آشادشمن نکلی‘اک اک سپنادھوکانکلا
سچاہراک خدشہ نکلا
دیکھو! تم بھی جانے دواب
نادانی کاجتنہ رستہ تم نےاب تک طے کرڈالا
اس رستےسےگھرکی منزل
اب بھی اتنی دورنہیں ہے
اب بھی واپس جاسکتی ہو‘سب کچھ واپس پاسکتی ہو
اب بھی گرتم نادانی کےرستےسےگھرنہ پلٹیں
توپھرایک دن ایساہوگا
سندرآنکھیں مرجائیں گی
پلکیں خون سےبھرجائیں گی
جاں لبوں پر آجائےگی
تن کےسارےاجلےپن کوگھورمسافت کھاجائیگی
اس دن پھرتم چلاؤگی،لیکن کچھ نہ حاصل ہوگا
سارےلمس کےبھوکھےساتھی‘پنکھ لگاکےاڑجائیں گے
تم رستےمیں رہ جاؤگی،رستہ بھی وہ جس کےپیچھے
ڈرکی گہری دلدل ہوگی،آگےغم کا جنگل ہوگا،سرپرگہرابادل ہوگا
اس دن کےآنےسےپہلے،اس دن تک جانےسےپہلے
وقت ملےتوڈھلنےوالے
ہرلمحےکی ذات پہ سوچو
دنیاکی باریک نظرسے،دنیاکی ہربات پہ سوچو
جذبوں کی اوقات ہی کیا ہے
جذبوں کی اوقات پہ سوچو
وہ دیکھو!اک سائےپرپھرویرانےمیں بجلی کڑکی
گہری گہری آنکھوں والی،الجھی الجھی پاگل لڑکی
 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

نہ میں تم سے امید رکھوں دل نوازی کی

نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے

نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے تیرے باتوں سے

نہ ظاہر ہو ہماری کشمکش کا راز نظروں سے

تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے

مجھے بھی لوگ کہتے ہیں‘ یہ جلوے پرائے ہیں

میرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی

تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں

تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر

تعلق بوجھ بن جائے تو اسکا توڑنا اچھا

وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن

اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جایئں ہم دونوں

 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
پتھر تھا مگر برف کے گالوں کی طرح تھا


اک شخص اندھیروں میں اجالوں کی طرح تھا


خوابوں کی طرح تھا نہ خیالوں کی طرح تھا


وہ علم-اے ریاضی کے سوالوں کی طرح تھا


الجھا ہوا ایسا کہ کبھی حل ہو نہ پایا


سلجھا ہوا ایسا کہ مثالوں کی طرح تھا


وہ مل تو گیا تھا پر اپنا ہی مقدر


شطرنج کی الجھی ہوئی چالوں کی طرح تھا


وہ روح میں خوشبو کی طرح ہو گیا تحلیل


جو دور بہت چاند کے ہالوں کی طرح تھا!
 

PARO

Newbie
Jan 18, 2009
42
13
0
آج یوں موسم نے دی جشن محبت کو خبر
پھوٹ کر رونے لگے ہیں میں محبت اور تم


ہم نے جونہی کر لیا محسوس منزل ہے قریب
راستے کھونے لگے ہیں میں محبت اور تم

چاند کی کرنوں نے ہم کو اس طرح بوسہ دیا
دیوتا ہونے لگے ہیں میں محبت اور تم

دھر گیا الزام جب سے اپنی حرکت پر کوئی
بارشیں دھونے لگے ہیں میں محبت اور تم

آج پھر محرومیوں کی داستانین اوڑھ کر
خاک میں سونے لگے میں محبت اور تم

کھو گئے انداز بھی آواز بھی الفاظ بھی
خاموشی ڈھونڈنے لگے ہیں میں محبت اور تم

 
Top