Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
ہوا تھمی تھی ضرور لیکن۔۔
وہ شام جیسے سسک رہی تھی۔۔
کہ زرد پتّوں کو آندھیوں نے
عجیب قصّہ سنا دیا تھا۔۔
کہ جس کو سن کر تمام پتّے
سسک رہے تھے، بلک رہے تھے۔۔
جانے کس سناٹے کے غم میں،
شجر جڑوں سے اکھڑ گئے تھے۔۔
بہت تلاشا تھا ہم نے تم کو
ہر ایک رستہ، ہر ایک وادی۔۔
ہر ایک پربت، ہر ایک گھاٹی۔۔
پر کہیں سے تیری خبر نہ آئی۔۔
تو یہ کہہ کہ ہم نے دل کو ٹالا
ہوا تھمے گی تو دیکھ لیں گے۔۔
ہم اس کے رستوں کو ڈھونڈ لیں گے۔۔
 

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
humein bhi subah saveray kuch yaad aaya.
Ijazat ho to arz kar daaleiN

Suraj Ke Bina Subah Nahi Hoti,
Chand Ke Bina Raat Nahi Hoti,
Badal Ke Bina Barsat Nahi Hoti,
Aapki Yaad Ke Bina Din Ki Shuruwat Nahi Hoti...

{(blame)}{(danc2)}=))=))=))
Ittelah ka shukriyaa =))
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
پیار کے اچھے مراسم کا_____پتہ دیتے ہیں
خط کے القاب میں اسکا مجھے پاگل لکھنا
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
Kis ne kaha alfaz masoom hote hain?
Aadha jumla poora insan kha jata hay!
 
Last edited:

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
‏دل سا بھی کوئی دوست کہاں مجھ کو ملے گا
‏ جلتا ہے میرے ساتھ —— سلگتا ہے میرےساتھ
 

smile-life001

Newbie
Dec 3, 2016
4
1
3
وہ مسیحا بھی نہیں اگر۔ وہ ہمدرد بھی نہیں ہمارا۔ پھر اس کے ہونے سے کیوں ہر طرف بہاریں آ جاتی ہیں
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
میں عمر کے رستے میں چپ چاپ بکھر جاتا
اک دن بھی اگر اپنی تنہائی سے ڈر جاتا

میں ترک- تعلق پر زندہ ہوں، سو مجرم ہوں
کاش اس کے لیے جیتا، اپنے لیے مر جاتا

اس رات کوئی خوشبو قربت میں نہیں جاگی
میں ورنہ سنور جاتا، اور وہ بھی نکھر جاتا

اس جان- تکلم کو تم مجھ سے تو ملواتے
تسخیر نہ کر سکتا، حیران تو کر جاتا

کل سامنے منزل تھی، پیچھے مری آوازیں
چلتا تو بچھڑ جاتا، رکتا تو سفر جاتا

میں شہر کی رونق میں گم ہو کے بہت خوش تھا
اک شام بچا لیتا، اک روز تو گھر جاتا

محروم فضاؤں میں، مایوس نظاروں میں
تم عزم نہیں ٹھہرے، میں کیسے ٹھہر جاتا..
 

smile-life001

Newbie
Dec 3, 2016
4
1
3
تیرے قریب آ کے جل جاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تجھے پا کے مفت میں اپنی جان گنواتا۔۔۔۔۔۔ تو ں تو شمع ہیں تجھ پہ مرتے ہو گے پروانے ہزار۔۔۔ میں تو جگنو ہوں راہ بٹکی ہوئی بلبلوں کو گھر تک پہنچاتا
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
میں کائنات کو غم سے نجات دے دوں گا
مری گرفت میں اک دن اگر تباہی دو
 
  • Like
Reactions: H@!der

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
مرے ہم سفر‘ تجھے کیا خبر!
یہ جو وقت ہے کسی دُھوپ چھاؤں کے کھیل سا
اِسے دیکھتے‘ اِسے جھیلتے
مِری آنکھ گرد سے اَٹ گئی
مِرے خواب ریت میں کھوگئے
مِرے ہاتھ برف سے ہوگئے
مِرے بے خبر‘ ترے نام پر
وہ جو پُھول کھلتے تھے ہونٹ پر
وہ جو دیپ جلتے تھے بام پر‘
وہ نہیں رہے
وہ نہیں رہے کہ جو ایک ربط تھا درمیاں وہ بکھر گیا
وہ ہَوا چلی
کسی شام ایسی ہَوا چلی
کہ جو برگ تھے سرِ شاخِ جاں‘ وہ گرادیئے
وہ جو حرف درج تھے ریت پر‘ وہ اُڑا دیئے
وہ جو راستوں کا یقین تھے
وہ جو منزلوں کے امین تھے
وہ نشانِ پا بھی مِٹا دیئے!
مرے ہم سفر‘ ہے وہی سفر
مگر ایک موڑ کے فرق سے
ترے ہاتھ سے مرے ہاتھ تک
وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
کئی موسموں میں بدل گیا
اُسے ناپتے‘ اُسے کاٹتے
مرا سارا وقت نکل گیا
تو مِرے سفر کا شریک ہے
میں ترے سفر کا شریک ہوں
پہ جو درمیاں سے نکل گیا
اُسی فاصلے کے شمار میں
اُسی بے یقیں سے غبار میں
اُسی رہگزر کے حصار میں
ترا راستہ کوئی اور ہے
مرا راستہ کوئی اور ہے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
آج یہ راز بھی کُھل گیا چلو اچھا ہے
وہ رستہ ہی بدل گیا چلو اچھا ہے
اشک ِ رواں کی طرح دل سے
تیرا ارماں بھی نکل گیا چلو اچھا ہے

 
  • Like
Reactions: H@!der
Top