Video Tareekh-e-Ramadan

  • Work-from-home

Dreamy Boy

Tm Lecturar
Banned
Oct 31, 2009
33,484
10,995
1,313
Pakistan
اٹھائیس رمضان
عرب فلسفی کندی کی ولادت
28 رمضان185 ہجری کو مشہور عرب فلسفی کندی کوفہ میں پیدا ہوا۔ اس کا پورا نام ابو یوسف، یعقوب بن اسحاق بن صباح بن عمران بن اسماعیل بن محمد بن اشعث کندی تھا، اس کا سلسلہ نسب یمن کے عربی قبیلے کندہ کے بادشاہوں کے ساتھ جا کر ملتاہے۔
اس نے علم فلکیات، فلسفہ طب، ادویات، کیمسٹری اور موسیقی جیسے موضوعات پر کتابیں لکھیں۔کندی نے سمندروں میں آنے والے مدو جزر پر ایک کتابچہ لکھا ۔ اس میں اس نے یہ بھی بتایا کہ سمندر کا پانی ویسے ہی گولائی میں ہے جیسے زمین بھی گولائی میں ہے۔ اس نے عطر کی اقسام ، چیزوں کو رنگنے کے ذرائع اور لوہے کے زنگ سے بچانے والے کیمیکل وغیرہ پر بھی کتابچے لکھے۔ کندی نے سو سال سے زیادہ عمر پائی اور 285 ہجری میں فوت ہوا
 

Dreamy Boy

Tm Lecturar
Banned
Oct 31, 2009
33,484
10,995
1,313
Pakistan
انتیس رمضان
1۔ایرانیوں کے خلاف جنگ میں کامیابی
29 رمضان 13 ہجری کو دوسرے خلیفہ حضرت عمر بن خطاب کے دور میں ، مثنی بن حارثہ کی قیادت میں مسلمانوں نے عراق میں بویب کے مقام پر ایرانیوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، اس سے ان کے حوصلے دوبارہ بلند ہوئے، کیوں کہ اس سے پہلے ایرانیوں کے ساتھ جنگ میں انھیں جسر کے مقام پر شکست ہو گئی تھی۔
2۔سپین میں داخلہ
29 رمضان 92 ہجری کو طارق بن زیاد کی سربراہی میں مسلمانوں کاذریق کی سربراہی میں قوط قبیلہ کے ساتھ وادی لکہ میں معرکہ ہوا اس میں کامیابی مسلمانوں کے ساتھیوںکو حاصل ہوئی۔ اس کامیابی سے اسلام کے اسپین میں داخلے کا راستہ ہموار ہوا اور مسلمانوں کو آٹھ صدیوں تک وہاں حکمرانی کا موقع ملا۔
 

Dreamy Boy

Tm Lecturar
Banned
Oct 31, 2009
33,484
10,995
1,313
Pakistan
تیس رمضان
1۔حضرت عمرو بن العاص کی وفات
30 رمضان المبارک 44 ہجری کو جلیل القدر صحابی اور فاتح مصر حضرت عمرو بن العاص نے مصر میں وفات پائی۔
2۔امام بخاری کی وفات
30 رمضان المبارک 256 ہجری کو عظم محدث امام بخاری کی وفات ہوئی۔ آپ کا پورا نام محمد بن اسماعیل ابو عبد اللہ الجوفی ہے۔ سترہ سال کی عمر میں والدہ کے ساتھ حج کرنے گئے تو تحصیل علم کے لیے وہیں اقامت گزین ہو گئے۔ آپ کی مشہور کتاب جس نے آپ کا نام عالم اسلام میں زندہ و تابندہ کیا وہ حدیث کی مستند کتاب ”صحیح بخاری“ ہے۔ آپ نے صحیح بخاری کی تدوین و تالیف کے لیے اسلامی دنیاکے متعدد سفر کیے اور قریباً اسی ہزار اشخاص سے حدیثیں جمع کیں۔ آپ کو چھ لاکھ کے قریب صحیح و غیر صحیح احادیث متن و اسناد سمیت زبانی یاد تھیں۔
3۔ابن حزم کی پیدائش
30 رمضان المبارک384 ہجری کو اندلس کے مشہور شاعر، مورخ اور فقیہ امام ابن حزم کی پیدایش ہوئی۔آپ اندلس کے مشہور شہر قرطبہ میں پیدا ہوئے۔ امام صاحب کا شمار اہل ظواہر علما میں ہوتا ہے ۔ وہ قرآن وحدیث کے ظاہری معنوں پر زور دیتے تھے۔ ان کی مشہور تصانیف میں ”نقاط العروس فی تواریخ الخلفائ“ اور ”جمہرة الانساب“ بہت زیادہ مشہور ہیں۔فقہ الحدیث میں آپ کی بلند پایہ کتاب ”المعلیٰ“ ہے
 
Top