سنو جانا
سنو جاناں
میرے دل ناداں کو
ایک تصدیق کرنی ھے
اسے تھوڑی تسلی دو
ذرا سا مطمئن کر دو
کہ
تم صرف
ہمارے تھے
ہمارے ھو
ہمارے ھی رھو گے نا
سنو جاناں
محبت چیز ایسی ھے
چھپائے چھپ نہیں سکتی
یہ آنکھوں میں چمکتی ھے
یہ چہروں پر دمکتی ھے
یہ لہجوں میں جھلکتی ھے
میرے دل ناداں کو
بس ایک تصدیق کرنی ھے
مجھے نا سانس آتی ھے
نا میرا دم نکلتا ھے
مگر یہ بیچ کا عالم
بہت تکلیف دیتا ھے
جو تم بولو
سنور جائیں
جو تم بولو
بکھر جائیں
مگر یہ ٹوٹنا جڑنا
بہت تکلیف دیتا ھے
جو تم سمجھو
تو سمجھائیں
تمھارے بن ادھورہ پن
بہت تکلیف دیتا ھے
سنو ھمدم
میرے دل ناداں کو
بس ایک تصدیق کرنی ھے
کہ
تم صرف
ہمارے تھے
ہمارے ھو
ہمارے ھی رھو گے نا