میں جانوں میرا خدا جانے
جو زر مانگو تو بے زر ہوں
جو سر مانگو تو حاضر ہوں
مکھ موڑوں تو کافر ہوں
میں جانوں میرا خدا جانے
چڑھا منصور سولی پر
جو واقف تھا وہی دلبر
ارے ملا جنازہ پڑھ
میں جانوں میرا خدا جانے
تمہی دلبر ہو سرور کا
تمہی ہو پیارا حیدر کا
پلائو جام کوثر کا
میں جانوں میرا خدا جانے
وہی احسان مجھ پر کر
امیر المومینین حیدر
بُلھے کا سوال پورا کر
میں جانوں میرا خدا جانے
ارے لوگو تمہارا کیا
میں جانوں میرا خدا جانے
میں جانوں میرا اللہ جانے