Qatra Qatra Qalzam Say Iqtibas

  • Work-from-home

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
معمولی بات بڑے غیر معمولی نتائج برآمد کرتی ہے،کبھی کبھی ایک چھوٹی سی بات اتنی بڑی بات ہوتی ہے کہ اسے دانائی اور رعنائی خیال کی انتہا سمجھ لیا جاتا ہے۔۔اگر چھوٹی بات کو چھوٹا نہ سمجھا جائے تو کوئی بڑی بات بڑی نہ رہ جائے۔
چھوٹے کاموں کو بڑی احتیاط سے کرنے والا انسان کسی بڑے کام سے کبھی مرغوب نہیں ہوتا،چھوٹے انسانوں سے محبت کرنے والا،ان کا ادب کرنے والا،ان سے برابر کا سلوک کرنے والا،کسی بڑے سے بڑے شہنشاہ سے نہیں ڈرتا،معمولی انسان سے محبت غیرمعمولی انسان کا ڈر نکال دیتی ہے۔ایک سجدہ حاصل ہو جائے تو ہزار سجدوں سے نجات حاصل ہو جاتی ہے۔
دنیا کے عظیم اور غیر معمولی واقعات کی بنیاد میں اکثر اوقات معمولی اتفاقات نظر آئیں گے۔ایک انسان نے دوسرےکو دیکھا معمولی سی بات تھی۔ایسے اکثر ہوتا رہتا ہے۔مگر اس دفعہ ایک انسان کو دوسرے چہرے میں کچھ اور ہی نظر آیا،معمولی سی بات ہے۔نظر کا ملنا اور پھر دل کا دھڑکنا اور پھر کائنات کا رنگ ونور میں ڈھل جانا۔غرض یہ کہ بے شمارغیر معمولی واقعات پیدا ہو جاتے ہیں۔فوجیں لڑ جاتی ہیں۔تخت چھن جاتے ہیں۔ملک برباد ہو جاتے ہیں۔آنکھیں کتنی ہی آنکھوں کو آنسو دے جاتی ہیں۔
۔قطرہ قطرہ قلزم۔واصف علی واصف


 
Top