Poetry Of Amjad Islam Amjad

  • Work-from-home

Fanii

‎Pяiиcε ♥
VIP
Oct 9, 2013
61,263
16,095
1,313
Moon
خود اپنے ہی چھوڑے ہوئے راستوں کا
سلگتے ہوئے بے صدارت جگوں کا
بھٹکتی ہوئی بے ثمر بارشوں کا
لہو میں مچلتی ہوئی خواہشوں کا
وہ لمحے، جو غم کی کماونوں سے چھوٹےتو سیدھے دلوں میں ترازو ہوئے
وہ لمحے، جو زلفوں کی چھاوں میں گزرے تو ہر آس کے دست و بازو ہوئے
وہ لمحے، جنھیں بھول جانے کی خاطر میں ان دیکھے رستوں پر چلتا رہا
وہ لمحے جنھیں دیکھنے کے لیے میں چراغوں کی مانند جلتا رہا
جمع و تفریق کے اس مسلسل عمل میں
جو لمحہ بھی گزرے پلٹتا نہیں
وقت کے آئینے میں کوئی عکس بھی
ایک پل سے زیادہ ٹھہرتا نہیں
Amjad Islam Amjad
 
  • Like
Reactions: Sara_Khan
Top