آپ نے بڑی خوبصورت بات کی اور توجہ دلائی
آپ کے مسائل ان کا حل میں ایک مسلہ آیا کہ جائے نماز (مصلے) پر خانہ کعبہ یا مسجد نبوی کا عکس بناہوتا ہے کیا ان پر نماز پڑھنا اور نماز کے دوران ان پر پاؤں کا آنا بے ادبی نہیں۔
مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ نے اس کا جواب بڑا اچھا دیا فرمایا بھائی لاکھوں لوگ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پاؤں سے ہی چلتے پھڑتے ہیں تو آپ کے خیال میں وہ بھی بے ادبی ہے
آپ نے صحیح فرمایا ہم لوگ اپنے اصل مقصد سے ہٹ گئے ہیں اور فالتو اور بے مقصد چیزوں میں الجھ گئے ہیں
اللہ ہمیں ہدایت دے