Naat (dil m ishq enabi ki ho aise lagan)

  • Work-from-home
May 7, 2010
362
102
343
Mianwali Piplan
This is one of my faveroute naat[video]http://www.4shared.com/video/GpzWftIS/Dil_Mein_Ishq_-e-Nbi.html[/video]

---------- Post added at 12:10 PM ---------- Previous post was at 12:09 PM ----------

[video]http://www.4shared.com/video/GpzWftIS/Dil_Mein_Ishq_-e-Nbi.html[/video]
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Jun 21, 2010
91
44
0
45
ہمارے پیارے حضرت جناب شاہین اقبال اثرؔ صاحب دامت برکاتہم کاشمار اُن خاص شُعراء میں ہوتا ہے جو زندگی کے ہر موضوع پر اشعار کہنے کا کمال رکھتے ہیں ۔ مثلاً حمد، نعت، منقبت، غزلیات، اصلاحی نظمیں، حالاتِ حاضرہ، بچوں کی نظمیں اور ملّی نظمیں وغیرہ۔ جناب شاہین اقبال اثرؔ صاحب دامت برکاتہم میں اپنے ملک اور امّتِ مُسلمہ کی اصلاح کا درد ہے جو ان کے اشعار سے عیاں ہے۔ جناب شاہین اقبال اثرؔ صاحب دامت برکاتہم کے اشعار نہایت آسان اور سادہ الفاظ میں ہونے کی وجہ سے عوام بہت آسانی سے سمجھ لیتے ہیں۔

زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں


مدینے شریف حاضری سے قبل​
شرف مجھ کو ملا ہے حاضری کا
چمک اٹھا ستارہ زندگی کا
ٹھکانہ ہی نہیں میری خوشی کا
نہ پوچھو حال میری بے خودی کا

شرابِ شوق پینے جا رہا ہوں
زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں

نہیں طیبہ رہا اب دور دیکھو
فضا میں چار سُو ہے نور دیکھو
ہُوا میں کس قدر مسرور دیکھو
کہ ہوکر مستیوں میں چور دیکھو

شرابِ شوق پینے جا رہا ہوں
زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں

نہ اب بھجواؤ مجھ سے تم پہلیاں
نہیں بھاتیں مجھے یہ رنگ رلیاں
مری نظروں میں ہیں طیبہ کی گلیاں
کھلی جاتی ہیں میرے دل کی کلیاں

شرابِ شوق پینے جا رہا ہوں
زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں

جونہی ٹھکرا دیا دنیا نے مجھ کو
صدا دی گلشنِ طیبہ نے مجھ کو
چلے ہیں لوگ کیوں سمجھانے مجھ کو
بلایا ہے مرے مولیٰ نے مجھ کو

شرابِ شوق پینے جا رہا ہوں
زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں

اثرؔ پلکیں بچھائے جا رہا ہے
نگاہوں کو جھکائے جا رہا ہے
غمِ دنیا بھلائے جا رہا ہے
خوشی سے گنگنائے جا رہا ہے

شرابِ شوق پینے جا رہا ہوں
زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں
 
  • Like
Reactions: mohsinmohsin143
Top