Mukhtasir Nazmein

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
مجھے ڈھونڈنے کی چاہ میں
کیوں کھوجتے ھو جا بجا __ ؟

میرے غمخوار
او میرے ھمنوا

میں یہاں وھاں گیا نہیں
کسی اور جگہ رکا نہیں
اگر دھڑکنوں میں تیری نہیں
تو یہ یاد رکھ
میں کہیں نہیں
 

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
دوست
اس اکیلی چٹان نے​
سمندر کے ہمراہ​
تنہائی کا زہر اتنا پیا ہے​
کہ اس کا سنہری بدن نیلا پڑنے لگا ہے​
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ﺫﺭﺍ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ
ﻣﯿﺮﮮ ﮨﻢ ﻧﻔﺲ
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺟﻮ ﺗﻢ ﭘﮧ ﻧﺜﺎﺭ ﺗﮭﺎ
ﻭﮦ ﮈﺭﺍ ﮈﺭﺍ ﺳﺎ ﺟﻮ ﭘﯿﺎﺭ ﺗﮭﺎ
ﺗﯿﺮﮮ ﺷﻮﺥ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﮬﻮﻝ ﺗﮭﯽ
تیرا ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﺑﮯ ﻗﺮﺍﺭ ﺗﮭﺎ
ﺫﺭﺍ ﯾﺎﺩ ﮐﺮ

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
بہت ہی شوخ لہجے کو
بے حد اداس کردینا
قسم سے مار دیتا ہے
نظر میں بسنے والوں کا
نظر انداز کر دینا

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
کوئی موسم تو ایسا ہو
کہ دل کے زخم بھر جائیں
اگر ایسا نہیں ہوتا
تو پھر کتنا ہی اچھا ہو کہ
ساری خواہشیں دل کی
وہ سارے خواب اور ارماں
یونہی گھُٹ گھُٹ کے مر جائیں
مجھے آزاد کر جائیں

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
تمہیں معلوم ہے جاناں!
کہ تم بھی ایک قاتل ہو​
میرے اندر کا ایک ہنستا ہوا انسان​
!!!تم نے مار ڈالا ہے​
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
کبھی گنگناؤ تو
اس طرح
مرے زخم پھر سے
گلاب ھوں
کبھی مسکراؤ تو
اس طرح
مری دھڑکنیں بھی
لرز اٹھیں
کبھی چوٹ کھاؤ تو
اس طرح
جو نہیں تو پھر
بڑے شوق سے
سبھی رابطے سبھی ضابطے
کسی دھوپ چھاؤں میں توڑ دو

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سمجھوتہ
لوٹنے والا لوٹ آیا ہے ۔
سارے شکوے بھول چکے ہیں ۔
ہم دونوں پھر پہلے والے میت ہوے ہیں ۔
لیکن اب وہ میرے دکھ پہ افسردہ ہو ۔
یا میری خوشیوں پہ خوش ہو ۔
تو جانے کیوں لگتا ہے ۔
میں اسکا سوتیلا دکھ ھوں ۔
میں اسکا سوتیلا پیار ۔

 
  • Like
Reactions: Shireen2410

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
کہو ، وہ دَشت کیسا تھا ؟
جِدھر سب کچھ لُٹا آئے
جِدھر آنکھیں گنوا آئے
کہا ، سیلاب جیسا تھا، بہت چاہا کہ بچ نکلیں مگر سب کچھ بہا آئے
کہو ، وہ ہجر کیسا تھا ؟
کبھی چھُو کر اسے دیکھا
تو تُم نے کیا بھلا پایا
کہا ، بس آگ جیسا تھا ، اسے چھُو کر تو اپنی رُوح یہ تن من جلا آئے

کہو ، وہ وصل کیسا تھا ؟
تمہیں جب چھُو لیا اُس نے
تو کیا احساس جاگا تھا ؟
کہا ، اِک راستے جیسا ،جدھر سے بس گزرنا تھا ، مکاں لیکن بنا آئے
کہو ، وہ چاند کیسا تھا ؟
فلک سے جو اُتر آیا !
تمھاری آنکھ میں بسنے
کہا ، وہ خواب جیسا تھا ، نہیں تعبیر تھی اسکی ، اسے اِک شب سُلا آئے

کہو ، وہ عشق کیسا تھا ؟
بِنا سوچے بِنا سمجھے ،
بِنا پرکھے کیا تُم نے
کہا ، تتلی کے رنگ جیسا ، بہت کچا انوکھا سا ، جبھی اس کو بھُلا آئے
کہو ، وہ نام کیسا تھا ؟
جِسے صحراؤں اور چنچل ،
ہواؤں پر لکھا تُم نے
کہا ، بس موسموں جیسا ، نا جانے کس طرح کس پل کسی رو میں مِٹا آئے
 
  • Like
Reactions: Shireen2410

La-Haasil

Active Member
Apr 11, 2016
436
210
43
New Zealand
کہو ، وہ دَشت کیسا تھا ؟
جِدھر سب کچھ لُٹا آئے
جِدھر آنکھیں گنوا آئے
کہا ، سیلاب جیسا تھا، بہت چاہا کہ بچ نکلیں مگر سب کچھ بہا آئے
کہو ، وہ ہجر کیسا تھا ؟
کبھی چھُو کر اسے دیکھا
تو تُم نے کیا بھلا پایا
کہا ، بس آگ جیسا تھا ، اسے چھُو کر تو اپنی رُوح یہ تن من جلا آئے

کہو ، وہ وصل کیسا تھا ؟
تمہیں جب چھُو لیا اُس نے
تو کیا احساس جاگا تھا ؟
کہا ، اِک راستے جیسا ،جدھر سے بس گزرنا تھا ، مکاں لیکن بنا آئے
کہو ، وہ چاند کیسا تھا ؟
فلک سے جو اُتر آیا !
تمھاری آنکھ میں بسنے
کہا ، وہ خواب جیسا تھا ، نہیں تعبیر تھی اسکی ، اسے اِک شب سُلا آئے

کہو ، وہ عشق کیسا تھا ؟
بِنا سوچے بِنا سمجھے ،
بِنا پرکھے کیا تُم نے
کہا ، تتلی کے رنگ جیسا ، بہت کچا انوکھا سا ، جبھی اس کو بھُلا آئے
کہو ، وہ نام کیسا تھا ؟
جِسے صحراؤں اور چنچل ،
ہواؤں پر لکھا تُم نے
کہا ، بس موسموں جیسا ، نا جانے کس طرح کس پل کسی رو میں مِٹا آئے
meri fav nazm...magar ye mukhtasir nazm kahaN..
 
Top