News Jagooo Pakistan

  • Work-from-home

Pariwisha

TM Star
Apr 19, 2013
4,569
3,987
513
پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین سائنسدان ہیں، بہترین انجینئرز ہیں، بہترین ڈاکٹرز اور سکالز ہیں۔ ہمارے ہاں ایک سے بڑھ کر ایک ذہین شخص موجود ہے۔ دنیا کے بہترین دماغ ہمارے پاس ہیں۔ ہمارے پڑھے لکھے لوگوں کو جب بھی موقع ملتا ہے تو وہ کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیتے ہیں لیکن جب کوئی پل، شاپنگ کمپلیکس، سڑک بنوانی ہو یا کوئی نیا پروجیکٹ شروع کرنا ہو تو ہم چین، روس، ترکی، امریکہ سے رابطہ کرتے ہیں کہ ہمیں یہ بنا کر دو۔ یہاں تک کہ ہمارے پاس وسیم اکرم، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف، رمیز راجہ جیسے ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں لیکن ہم کوچ ایک ایسے شخص کو بناتے ہیں جس نے چند میچز کھیلے ہوں اور بعد ازاں اسے کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہو۔ حال ہی میں شریف برادران چین گئے ہوئے ہیں کہ چین کو کہیں ہمارا بجلی کا مسئلہ حل کردو۔ اللہ تعالٰی نے ہمارے ملک کو کیا نہیں دیا؟








16 گھنٹے سورج کی روشنی جس سے ہم سولر انرجی کے ذریعے بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔








ملتان، جیکب آباد اور دوسرے گرم علاقوں کا گرم موسم جس سے ہم جیوتھرمل کے ذریعے بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔








تھر کا کوئلہ جس سے ہم بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔








ہم زرعی ملک ہیں، دیہاتوں میں بائیو گیس کے چھوٹے چھوٹے پلانٹ لگا کر بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔








ہم ونڈ مل کے ذریعے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔








ہم خود نہروں پر موٹریں لگا کر بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ آج سے کچھ سال پہلے ایک پاگل شخص ایف سی کالج پر موٹر لگا کر بجلی پیدا کرنے کا کامیاب مظاہرہ کررہا تھا لیکن اب معلوم نہیں کہ اس شخص کا کیا انجام ہوا








ہمارے ملک میں کوڑا کرکٹ کی کمی نہیں، روزانہ لاکھوں ٹن کوڑا ہم پیدا کرتے ہیں، اس کوڑے سے ہم بجلی اور ڈیزل پیدا کرسکتے ہیں۔








ہم زرعی ملک ہیں، جیٹروفا کی فصل اگا کر وہاں سے بائیو ڈیزل پیدا کرسکتے ہیں۔ جیٹروفا کے ذریعے بائیو ڈیزل پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ ہماری یونیورسٹیوں میں طلباء اکثر کرتے رہتے ہیں۔ ہماری زمین جیٹروفا کی فصل اگاسکتی ہے۔








ہماری یونیورسٹیوں میں کوئی طالب علم سولر کے ذریعے رکشہ چلا دیتا ہے تو کوئی جیٹروفا کے ذریعے بائیوڈیزل پیدا کررہا ہے لیکن پھر بھی ہم بجلی پیدا کرنے کیلئے چینی ماہرین کی خدمات لیتے ہیں، اس کا مطلب تو یہی ہے کہ ہمارے حکمران دنیا کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک نالائق قوم ہیں۔






@FallenAngeL @Tariq Saeed @zonii @*khushi* @Dreamy @kingnomi @S_ChiragH @eXcalibuR
 
Top