News Indian Wazir-e-aala Ki Qauid Ko Salami

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
پاکستان اوربھارت کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں, نتیش کمار. فوٹو ایکسپریس
کراچی: بھارتی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے وفد کے ہمراہ مزارقائد پر حاضری دی، اس موق پر انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو سلام پیش کرنے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔
بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، اس موقع پران کے ہمراہ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ بھی موجود تھے، مزار پر حاضری کے بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمارکا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں اور دونوں ممالک مزاکرات جاری رکھیں توتعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے صوبائی سطح پر کوشش کی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ دائرہ وسیع ہو، اس سے قبل بھارتی وزیراعلیٰ نے مزار قائد اعظم میں میوزیم کا بھی دورہ کیا تھا۔
 
Top