Ek Kalam From Usa

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213


میرے من میں بہت دنوں سے تھا کہ یو ایس اے جاؤں‘ مگر یار لوگ ہر بار ڈرادیتے تھے- کوئی مشورہ دیتا کہ ہمیشہ دس ڈالر کا نوٹ جیب میں رکھنا ورنہ خیر نہیں ہے- جبکہ ہمارے شہر میں موبائیل‘ پرس‘ حتی کہ جان تک چھین لیتے ہیں‘ ایسے میں دس ڈالر تو معمولی بات ہے- کوئی کہتا کہ وہاں کی گوریوں سے بچ کر رہنا‘ بہت خطرناک ہوتی ہیں- ہم زندگی میں کبھی چڑیل سے نہ ڈرے‘ جو ان سے ڈر جاتے-نہی ہم کلنٹن کی صحبت میں رہے ہیں- جو عمر غلطی کرنے کی ہوتی ہے اس میں بھی ہم نے اپنے حصے کی غلطیاں نہ کیں تو اب کیا ڈرنا--

لیکن ایک بات ہمیں ڈرا دیا کرتی تھی وہ ہے امیگریشن والوں کا سلوک--- گو کہ ہمیں کبھی بھی کسی بھی ائیرپورٹ پر پریشانی نہ ہوئی‘ مگر امریکیوں کا دوسروں سے کیا موازنہ کرنا؟ وہ ہمارے وزیروں کو بھی نہیں بخشتے‘ اور تو اور شاہ رخ خان کو بھی چھوڑا- یہ سب باتیں سن کر ہمیں بھی ایڈونچر سوجا اور فیصلہ کر لیا کہ اب تو ضرور جاؤں گا- ویسے بھی لٹانے کے لئے ہمارے پاس کیا تھا- ایک عزت سادات- وہ بھی پیرویء میر ہاتھ سے نکل گئی تھی-

ایسا کچھ نہ ہوا‘ امیگرشن والوں نے دو تین رسمی سوال کئے اور انٹری کا ٹھپہ لگا دیا- اس طرح کسی بھی ائرپورٹ سےباسانی گذر جانے کا ہمارا ریکارڈ برقرار رہا-

ڈیلاس ائیرپورٹ پر ہمارے بچپن کے دوست صلاح الدین علوی منتظر تھے- پچیس سال بعد ان سے ملاقات ہورہی تھی- لیکن وہی بے تکلفی‘ کچھ بھی نہ بدلا تھا-
بعد مدت اسے دیکھا‘ لوگو
وہ ذرا بھی نہیں بدلا‘ لوگو

انکی بیگم مبارکہ بھی‘ کالج سے فارمیسی تک‘ ہماری کاس فیلو رہی ہیں مگر ان کی خوبیاں اب آشکار ہوئیں- واقعی ذائقہ ان کے ہاتھوں میں- پیٹ کے راستے دل تک پہنچنے کا ہنر جانتی ہیں- خاصی دیندار خاتون ہیں- فلم ‘کیھی کبھی‘ سے ان کو بری لگتی ہے جبکہ عمیرہ احمد کے ڈرامے پسند کرتی ہیں بلکہ ہم جیسوں کو تجویز کرتی ہیں تاکہ دیندار بن جائیں- لگتا ہے اب دین ڈراموں کے ذریعے سیکھا جائے گا اور ایمان ‘تکا لگاؤ مسلمانو‘ کے ذریعے تازہ کیا جائے گا- اللہ ہمیں زمانے کے فتنے سے محفوظ رکھے-

امریکہ بھی عجب ملک ہے- یہاں لوگوں کو روزگار سے‘ بوڑھوں کو پنشن سے‘ مریضوں کو علاج سے محروم کرنے والی پالیسیاں ہیں- اس کے عوض جنگ و جدل کا شوق پورا کیا جاتا ہے- آجکل شٹ ڈاؤن شٹ ڈاؤن کھیلا جارہا ہے سرکاری ملازمیں کو بغیر تنخواہ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے- ہاں فوج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا-
میاں نواز شریف اپنی یو ایس یاترا مکمل کرکے پاکستان پہنچ چکے ہوں گے- انہوں نے اچھی تقریر کری تھی مگر من موہن سنگھ کی الزام تراشیوں کا بھرپور جواب نہ دے سکے- انہیں دنیا کو بتانا چاہئے تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے کس ملک کا ہاتھ ہے اور اس ملک کی فوج نے اس مقصد کے ایک ونگ قائم کررکھا ہے- کشمیر ایک متنازعہ علاقہ اس پر بھارت بے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے- یہاں کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے مگر بھارت کی آٹھ لاکھ فوج‘ کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے- یہ ریاستی دہشتگردی ہے- میں مانتا ہوں کہ نواز شریف جراتمند ہیں- وہ یہ سب کہنے کی ہمت رکھتے ہوں گے‘ مگر انکے بکری نما مشیر نے روکدیا ہوگا- جو سر اٹھا کر جینا جانتا ہے وہی جی سکتا ہے‘ اس دنیا میں-​
 
  • Like
Reactions: RedRose64
Top