Arbi Paratha (Matbakh) عربی پراٹھا

  • Work-from-home

Bint-e-Aisha

Maria ki Mama
VIP
Jun 16, 2009
9,885
6,437
713
chaand pe
عربی پراٹھا

اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
انار دانہ دو بڑے کھانے کے چمچ
میدہ آدھا کلو
کٹا سبز مصالحہ (ہرا دھنیا، پو دینہ) ایک کپ
مرچ حسب ذائقہ
ہری مرچ چار عدد
انڈے چار سے پانچ عدد
گھی آدھی پیالی


ترکیب:
۔آٹے یا میدے کو پراٹھوں کے آٹے کی طرح نمک ڈال کر نرم گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک جانب رکھ دیں۔
2۔قیمے کو نمک اور مرچ ڈال کر ابال لیں اور خوب خشک کر کے گلا لیں، پھر ٹھنڈا ہونے پر اس میں کٹا ہرا مصالحہ اور اگر پسند کر یں توانا ر دانہ بھی ملا سکتے ہیں۔
3 ۔اب چوکور پیڑا بیلیں، ایک طرف تھوڑا سا قیمہ رکھیں اور اس پر انڈہ توڑ کر ڈالیں پھر چاروں کونوں سے بند کر دیں مگر احتیاط رکھیں کہ توے پر ڈالتے وقت کھلے نہیں، ایک جانب سے سک جائے تو گھی ڈال کر دوسری جانب سے بھی سینک لیں، مزیدار عربی پراٹھا تیار ہے۔
 
Top