Selected ashaar post kiye hum ny aur b hainاِک محبت کے حوالے سے مجھے جانتے ہیں
وہ سبھی لوگ جو اچھے سے مجھے جانتے ہیں۔
عام لوگوں میں اداسی ہے تعارف میرا
اور شاعر مِرے لہجے سے مجھے جانتے ہیں
سونے والوں سے بھی نسبت کوئی ہو گی میری
جاگنے والے تو گریے سے مجھے جانتے ہیں
سچ تو یہ ہے کہ مجھے لوگ نہیں جان سکے
خاص کر جو بڑے دعوے سے مجھے جانتے ہیں ۔