Her aik marny waly per moat to nhi ati
Her kisi k jeeny ko zindagi nhin kehty
Her kisi k jeeny ko zindagi nhin kehty
Mery marny sy kuch nhi ho ga
Mery hony sy kuch hua hy kya?
سمندر میں فنا ہونا تو قسمت کی کہانی ہے
جو مرتے ہیں کناروں پر مجھے دُکھ اُن پہ ہوتا ہے
تُو درندوں کا درندہ بھی ہے، انسان بھی ہےہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیئے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
View attachment 114442
دے تبسم کی خیرات ماحول کو، ہم کو درکار ہے روشنی یا نبیؐ
ایک شیریں جھلک ، ایک نوریں ڈلک ، تلخ و تاریک ہے زندگی یانبیؐ ۔
اے نوید مسیحا! تری قوم کاحال عیسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا
اس کے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یانبیؐ ۔
کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے
حشر میں منہ دِکھائیں گے کیسے تجھے ، ہم سے ناکردہ کار امّتی یانبیؐ ۔
دشمنِ جاں ہوا میرا اپنا لہو ، میرے اندر عدو ، میرے باہر عدو
ماجرائے تحیّر ہے پُر سیدنی ، صورتِ حال ہے دیدنی یانبیؐ ۔
روح ویران ہے ، آنکھ حیران ہے ، ایک بحران تھا ، ایک بحران ہے
گلشنوں ،شہروں ،قریوں پہ ہے پرفشاں ایک گھمبیر افسردگی یانبیؐ ۔
سچ مِرے دَور میں جرم ہے، عیب ہے، جھوٹ فنِّ عظیم آج لاریب ہے
ایک اعزاز ہے جہل وبے رہ روی ،ایک آزار ہے آگہی یانبیؐ ۔
راز داں اس جہاں میں بناؤں کسے، روح کے زخم جاکر دِکھاؤں کسے
غیر کے سامنے کیوں تماشا بنوں، کیوں کروں دوستوں کودُکھی یانبیؐ ۔
زیست کے تپتے صحرا پہ شاہِ عربؐ! تیرے اکرام کا ابر برسے گاکب؟
کب ہری ہوگی شاخِ تمنا مری،کب مٹے گی مری تشنگی یانبیؐ
یانبیؐ!اب تو آشوبِ حالات نے تیری یادوں کے چہرے بھی دھند لادئیے
دیکھ لے ،تیرے تائب ؔ کی نغمہ گری، بنتی جاتی ہے نوحہ گری یانبیؐ