News 1 دسمبر 2012 کو کائنات کی بساط لپیٹ دی جائے گی

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
کسی قوم کی ہزاروں برس پرانی پیشن گوئی کومحض ’غلط سوچ‘ قراردے کرمسترد کردینا مناسب نہیں۔ فوٹو اسٹاک
امریکا: قدیم ترین تہذیب نے دعوی کیا ہے کہ 21 دسمبر 2012 کو کائنات کی بساط لپیٹ دی جائے گی جبکہ ناسا نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
دنیا کی مختلف تہذیبیں بھی کائنات کےبارے میں اپنے مخصوص تصورات رکھتی ہیں، امریکی ریاست میکسیکوکی ایک قدیم ترین تہذیب مایا قبیلے کے لوگ اختتام کائنات کےعقیدے پر قائم ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال قبل مسیح میں ان کے بزرگوں نےپیشن گوئی کی تھی کہ 21 دسمبر 2012 کو اس کائنات کی بساط لپیٹ دی جائےگی۔
امریکا میں بننےوالی فلم ’’اختتام کائنات 2012‘‘ میں مایا قبیلے کےتصورات پیش کئےگئے ہیں تاہم خلائی تحقیقات کےادارے ‘ناسا’ نے فلم کے تصور کو خلائی سائنس فکشن کا بدترین خیال قرار دیا ہے جبکہ دوسری جانب لوگوں کا خیال ہے کہ کسی قوم کی ہزاروں برس پرانی پیشن گوئی کومحض ’غلط سوچ‘ قراردے کرمسترد کردینا مناسب نہیں۔
مایا تہذیب کے پیروکاروں کےدعوےپر یقین رکھنے والے لوگوں نےحفاظتی اقدامات شروع کردئیےہیں، ہرقسم کی قدرتی آفات سے محفوظ رہنے والے مکانات بھی بنائےجارہےہیں جبکہ انٹرنیٹ پر’لائف جیکٹس’ کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔
مایا کے تصورات سے متاثر طبقوں کا خیال ہے عین ممکن ہے مقررہ تاریخ کو کائنات تباہ نہ بھی ہوئی تو بھی ایسی غیر معمولی تبدیلی ضرور ہو گی جس کے نتیجے میں دنیا کا نظام درہم برہم نہ ہوا تو تبدیل ضرورہوجائے گا۔
 
Top