”ہم نے ایسا میزائل تیار کر لیا جو۔۔۔“شمالی کوریا نے ایسا ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا کہ دنیاکے

  • Work-from-home

Asheer

ஜÇatch-me'ıf U-caŋஜ
Super Star
Feb 10, 2013
11,974
5,140
1,113
Karachi
پیانگ یانگ (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا خوفناک طاقت کے حامل نئے سے نئے ہتھیاروں کا دعویٰ آئے روز کرتا ہے، اور اب کی بار اس ملک کے صدر کمِ یانگ اُن نے ایک ایسا میزائل تیار کرنے کا دعوٰی کر دیا ہے کہ جو دشمن کے ٹینکوں کو ”اُبلے ہوئے کدو“جیسا بنا کر رکھ دے گا۔
اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق کمِ یانگ اُن کا کہنا ہے کہ ان کے سائنسدانوں اور انجینئرﺅں نے ایک ایسا طاقت ور میزائل تیار کر لیا ہے کہ جو مضبوط ترین بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کو کاغذی کھلونوں کی طرح اُڑا کر رکھ دے گا۔ شمالی کوریائی میڈیا کے مطابق صدر کمِ یانگ اُن نے اس میزائل کے تجربے کا مشاہدہ بھی کیا۔
میزائل کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایک لیزر گائیڈڈ ہتھیار ہے جو کہ اپنے ہدف کو انتہائی درستی سے نشانہ بناتا ہے۔ کم ِ یانگ اُن نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ دنیا کا طویل ترین رینج والا میزائل ہے، اور دنیا کا ہر کونہ اس کے نشانے پر ہے۔ شمالی کوریا کے ان تازہ ترین دعووں کی تاحال کسی غیر ملکی خبررساں ادارے نے تصدیق نہیں کی ۔View attachment 109050
Ye Korea ka sadar binoculars sy dunya k kony tk dekh rha hy? :-?
is technology ka zikr ni kiya
 
Top