یوکرین کے حالات

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
روس نے شام میں مغرب کے مقاصد کو جو زک پہنچائی ہے- اس وجہ سے مغرب تاک میں تھا کہ روس کو ایک کاری چوٹ پہونچائے ۔ ایسے عالم میں کہ جب روس والوں کی پوری توجہ سوچی کے المپیک کو کامیابی کے ساتھ کروانے پر مرکوز تھی اس نے یوکرین کے حالات خراب کر کے روس کو بین الاقوامی سطح پر ایسی مشکل میں پھنسایا جس سے نکلنے کا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں بچاَ۔

یوکرین کی حالت اس نہج پر پہنچ جائیں گے‘ ایسا نہ مغرب اور نہ روس نے سوچا ہوگا- حالات ایسا پلٹا کھائیں گے کہ یوکرین کو سیاسی تقسیم کی جانب لے جائیں گے-

کرائمیا 16 مارچ کو ہونے والے ریفرینڈم کے بعد یوکرین سے علیحدہ ہو کر روس میں شامل ہو گیا جبکہ اس ریفرینڈم کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غیر قانونی قرار دیدیا- بان کی مون نے یوکرین کے عبوری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ روس کے ساتھ براہ راست گفتگو میں شراکت کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔ ۔ اقوام متحدہ میں مواخذہ کا جہاں تک سوال ہے کریمیا کا ریفرنڈم اگر بین الاقوامی قوانین کے مطابقت میں ہے تو پھر عالمی قائدین اور خود یوکرین کو اس ریفرنڈم کو تسلیم کرنا چاہئے لیکن کریمیا کو آزاد مملکت کا درجہ دینے سے انکار کرتے ہوئے یوکرین نے اس ریفرنڈم کو تسلیم نہیں کیا ہے
-
دیکھا جائے تو سرد جنگ کے دوسرے دور کا آغاز ہورہا ہے جو تمام ترقی یافتہ اور ترقی پسند ملکوں کے لئے فال نیک نہیں ہے ۔ امریکہ کی پابندیوں کی وجہ سے روس کے اہم قائدین اور اہم شخصیتوں کے دورہ امریکہ پر روک لگے گی
-
امریکیوں نے کرائمیا پہ نظریں فوکس کی ہوئیں ہیں تاکہ روس کے بحری بیڑے کی جگہ اپنا بحری بیڑہ وہاں لے آئیں یوں روس کی بحریہ کو مفلوج کر دیں۔
روس کی بحری قوت ٹوٹ جائے گی تو چین بھی اپنے مضبوط ساتھی سے کسی حد تک محروم ہو جائے گا۔ مرکزی ایشیا میں امریکہ کو پاؤں جمانے میں سہولت ہوگی۔
چین کو پاکستان سے زیادہ تعلقات بڑھانے سے روکا جانا سہل ہو جائے گا۔ جنوبی ایشیا صرف اور صرف امریکہ اور اس کے نیٹو کے زیر اثر آ جائے گا۔ پھر گلیاں ویران ہو جائیں گی اور ان میں امریکہ بے مہار پھرتا رہے گا۔ اب آپ ہی بتائیں کہ کیا یوکرین کے حالات کا پاکستان کے مستقبل کے ساتھ تعلق ہو سکتا ہے یا نہیں؟
 
  • Like
Reactions: STAR24 and whiteros
Top