ہے دُنیا میں کچھ ماں جیسا؟

  • Work-from-home

Princess Mahi

Newbie
Dec 19, 2009
6,698
2,761
0
ہے دُنیا میں کچھ ماں جیسا؟



ماں،کیا تعریف کروں میں اس لفظ کی شاید ایسے الفاظ ہی نہیں بنے جو اس لفظ کی اہمیت کو بیان کر سکے دُنیا کو اگر کبھی تولنا ہو تو اُس کے مقابلے میں ماں کو دوسری طرف رکھ دو۔

ماں،جنت کو پانے کا ایک آسان راستہ۔ماں،جس کا احساس انسان کی آخری سانس تک چلتا رہتا ہے۔ماں،ایک پھول کہ جس کی مہک کبھی ختم نہیں ہوتی۔ماں،ایک سمندر جس کا پانی اپنی سطح سے بڑھ تو سلتا ہے مگر کبھی کم نہین ہو سکتا۔ماں،ایک ایسی دولت جس کو پانے کے بعد انسان مغرور ہو جاتا ہے۔ماں،ایک ایسی دوست جو کبھی بیوفا نہیں ہوتی۔ماں،ایک ایسا وعدہ جو کبھی ٹوٹتا نہیں۔ماں،ایک ایسا خواب جو ایک تعبیر بن کر ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔ماں،ایک ایسی محبت جو کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ وقت وقت کے ساتھ ساتھ یہ اور بڑھتی رہتی ہے۔ماں،ایک ایسی پرچھائی جو ہر مصیبت سے ہمیں بچانے کے لیے ہمارے ساتھ رہتی ہے۔ماں،ایک ایسی محافظ جو ہمیں ہر ٹھوکر لگنے سے بچاتی ہے۔ماں ایک دُعا جو ہر کسی کی لب پر ہر وقت رہتی ہے۔

ماں،ایک ایسی خوشی جو کبھ غم نہیں دیتی۔


ایک واقعہ آپ کی نظر میں لاتا ہوں۔ایک شخص گرمی میں کچھ کام کر رہا تھا کہ اُس کی ماں اُس کے پاس آئی اور کہا کہ بیٹا گرمی بہت ابھی کام نا کرو کہیں تم بیمار نا پڑ جائو۔بیٹے نے پمٹ کر جواب دیا کہ ماں کچھ نہیں ہوتا آپ جائو۔ماں یہ سُن کر چلی گئی پھر کچھ دیر بعد وہ واپس آئی اور کہا کہ بیٹا بس کرو اب آجائو گرمی بہت ہے بیٹے نے پھر یہی کہا کہ آپ ٹینشن نا لو کچھ نہیں ہوتا۔ماں نے اسی طرح دو تین مرتبہ اور کہا مگر بیٹے نے بات نہیں مانی۔پھر اُس کی ماں چلی گئی اور اُس کے بیٹے کو اُٹھا کر لے آئی اور دھوپ میں بیٹھا دیا۔جب اُس کے بیٹے نے دیکھا تو چِلا اُٹھا کہ ماں یہ کیا کیا تم نے،تم نے میرے بیٹے کو گرمی میں بیٹھا دیا وہ بیمار ہو جائے گا۔تو ماں نے پلٹ کر جواب دیا کہ بیٹا تو بھی تو کسی ماں کا بیٹا ہے
 

SHB_Bhaiya

محمد شعیب ںاصر
Super Star
Jan 31, 2010
51,098
10,427
1,313
39
Karachi
very nice mahi....... shaaaaaaaaandar.... Maa ki jitni bhi respect kero kader kero kum hai.......
 
Top