گزارا

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
روایت ہے کہ ایک رات سلطان محمود غزنوی رات کے وقت معمول کے مطابق گشت پر تھے اور ایک تندور کے پاس کسی شخص کو سویا ہوا دیکھا تو اس کو اٹھا کر پوچھا کہ وہ کون ہے جواب میں اس شخص نے بتایا کہ وہ غریب مزدور ھے دن بھر مزدوری کرتا ہے اور رات کو اس تندور کے پاس ھی سو جاتا ہے
سلطان نے پوچھا کہ اس سردی میں اس کی رات کیسے گزرتی ہے تو اس مزدور نے جواب میں جو کہا اس نے سلطان کو ھلا کے رکھ دیا
مزدور نے کہا جناب نصف رات آپ کے انداز میں گزرتی ہے اور بقیہ نصف آپ سے زیادہ اچھے انداز میں گزارتا ہوں
سلطان نے بڑی حیرت سے پوچھا کہ وہ کیسے؟
مزدور نے جواب دیا کہ جب تک تندور گرم رہتا ہے تو میں آپ کے جیسی نیند سے لطف اندوز ہوتا ھوں اور جب تندور ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو اٹھ کے اللہ کی عبادت شروع کر دیتا ہوں جو آپ کے مقابلے میں وقت کا بہتر استعمال ھے ۔
 
Top