News کے سی سی اے نے ٹیمیں منتخب کرنے کا کام شروع کردیا

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں حجاب پہننے پرپابندی عائدکی گئی تھی. فوٹو: ایکسپریس نیوز
قاہرہ: مصر کی قومی فضائی کمپنی کی ایئر ہوسٹسز کے مطالبے پر انہیں حجاب پہننے کی اجازت دے دی۔گئی ہے۔
ایئر لائن ترجمان کے مطابق ادارے میں 900 خواتین کام کرتی ہیں جن میں سے 250 سے زائد نے حجاب پہننے کی اجازت مانگی تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حجاب پہننا فضائی میزبانوں پرلازم نہیں ہو گا بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی متعدد مرتبہ یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ ان کی حکومت کسی بھی ادارے کے لئے مخصوص لباس متعین نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں حجاب پہننے پرپابندی عائدکی گئی تھی۔ مصر میں خواتین کی بڑی اکثریت حجاب اوڑھتی ہے لیکن قومی اداروں میں اسلامی کلچرکا فروغ روکنے کے لئے خواتین کے دوران ڈیوٹی حجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
 
Top