کیا لکھوں

  • Work-from-home

Haider_Mk

Active Member
Oct 14, 2013
282
124
193
کیا لکھو گے ۔ کیا کہو گے ۔ کس بات سے شروع کرو گے کس بات پر ختم کرو گے ؟ ؟ سردیوں کی ٹھنڈی صبح میں کسی نے ضد بھی تو کی ہو گی ۔۔۔ ماں ! میں نے آج سکول نہیں جانا ۔۔ میرا دل ڈر رہا ہے ۔۔ کسی نے کہا ہو گا ماں ۔۔ ایسا لگ رہا ہے کہ آج دن بہت بڑا ہو جائے گا۔۔ دھڑکن سی رُکتی محسوس ہو رہی ہے۔ کسی نے کہا ہو گا ابو۔۔ میرے نے سارا کام کیا ہے آج مجھے چاکلیٹ لے کر دینی ہے ۔ کسی نے بوچھا ہو گا ۔۔۔ بہن ! تم مجھے ڈانٹ رہی ہو اگر میں شام کو واپس نہ آیا تو۔۔ اور بہن کا جواب ضرور ہو گا کہ بُری بات نہیں کہتے ہوتے جاؤ سکول۔
پھر کیا ناشتہ طلب کیا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آہ ۔۔ آخری ناشتہ ۔۔ آخری لُقمہ ۔۔ کیسے حلق سے اُترا ہوگا ۔۔ کانپتے ہوئے سرد ہاتھوں میں نوالہ ۔۔ آنکھوں میں واپسی کی اُمید ۔ ٹھٹھرتی ہوئی فرمائش۔۔ لبوں پر جملہ ۔ دیر ہو رہی ہے جلدی کھا لو ۔۔۔ دیر ہو رہی ہے جلدی نکلو۔۔۔ دیر ہو رہی ہے ابو باہر کھڑے ہیں۔۔۔
ہاں اب دیر ہی ہو گئی۔۔ کون لوٹنے میں دیر کر رہا ہے ۔ بچہ گھر کیوں نہیں آیا پتا کرو؟ کہیں دوستوں کے ساتھ کھیلنے نہ چلا گیا ہو؟ کہیں وہ انتظار نہ کر رہا ہو جلدی جاؤ ؟ میرے بیٹے نے تو صبح ناشتہ بھی نہیں کیا۔۔۔ الٰہی شام ہو گئی ہے بچے کی حفاظت فرمانا ۔ کتنا درد ناک دن تھا۔ کتنا سفاک دن تھا ۔۔ ہائے ہائے افسوس۔ میرے بچے نے پانی مانگا ہو گا۔ میرے بچے نے مجھے پُکارا ہو گا۔ اُس کمینے کے ہاتھ پاؤں جوڑے ہوں گے ۔ میری گھر میں ماں منتظر۔۔۔۔ میرے گھر میں بہن اکیلی ۔۔۔ میں نے کسی کو ساتھ لے کر جانا ہے ۔۔۔ مجھے تم چھوڑ دو۔ معاف کر دو ۔۔ کوئی غلطی ہو گئی ہے تو بخش دو۔۔ رحم کرو۔ ۔۔
سکتے میں کتنی مائیں ، بہنیں گری ہوں گی جب سکول کی خبر سُنی ہو گی۔ کتنے باپ گش کھا کر گر پڑے ہوں گے ۔ کتنے دروازے کھلے چھوڑ کر سڑکوں پر دوڑے ہوں گے ۔ لاشہ دیکھا ہوگا تو کیا بیتی ہو گی ۔ بے دردو ۔۔ ظالمو۔۔۔ تمہارے ہاتھ نہیں کانپے میرے بچے کا سینہ چھلنی کرتے ؟؟ یہ پڑا ہے لاشہ اور مارو۔۔ شہید کرو ۔۔ لہو نکال دو سارا۔۔۔ شہید ہے ۔ زندہ ہے مجھے فخر ہے ۔ میں نہیں روتی ۔ میں نہیں روتا۔۔۔ مجھے کوئی سوگ نہیں ۔ مجھے کوئی دُکھ نہیں رنج نہیں ۔ شہید ہو گیا۔ اللہ نے رُتبہ دیا۔ شان دی ۔ سوگ کیسا۔۔۔
کیا لکھوں ۔۔ بس اللہ پاک ان شہیدوں کے صدقے میری بخشش فرمائے ۔ میرے ان آنسوؤں کی لاج رکھے روزِ قیامت میرا ان شہیدوں کے گروہ میں نام لکھ دے ۔ آمین
 
Top