کُل اثاثہ تھا اِک دِیا لوگو

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

کُل اثاثہ تھا اِک دِیا لوگواور اَب وہ بھی بُجھ گیا لوگو

ہم نے چُپ چاپ ہار مانی تھی
تم نے تو شور کر دیا لوگو

ساتھ رہ کر بِھی کِتنا نادم تھا
کب تلک جُھوٹ بولتا لوگو

وہ بھی خاموش تھا جُدائی پر
ہم نے بھی ضبط کر لیا لوگو

زندگی کا سفر تمھارے بغیر
آخرِ کار کٹ گیا لوگو

ہم نے اِک روز لَوٹ آنا تھا
کوئی تو راہ دیکھتا لوگو

__________________
 
Top