کم عمری میں بڑھاپا کیوں آتا ہے‘ سائنسدانوں نے وجہ دریافت کرلی

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
یہ بات عام طور پر مشاہدے میں آتی ہے کہ کچھ لوگ اپنی حقیقی عمر سے کم نظرآتے ہیں اور بڑی عمر کے باوجود فٹ اور سرگرم رہتے ہیں لیکن کچھ لوگ کم عمری میں ہی بوڑھے نظرآنے لگتے ہیں لیکن اب اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر رسیدگی کا عمل انسان کی پیدائش سے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے جس کا اثر پوری زندگی پر نظرآتا ہے۔برطانیہ کی کیمرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب بچہ ماں کے پیٹ یعنی رحم میں ہوتا ہے تو اس کے ایجنگ کے اثرات کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے لیے انہوں نے چوہوں پر تجربات کر کے اس کا مشاہدہ کیا۔ سائنس دانوں نے حاملہ چوہیوں کو انسان کی طرح کا ماحول فراہم کیا اور ان کے اس کیفیت میں ایجنگ کی وجہ بننے والے کرموسوم ’’ٹیلومرز‘‘ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سگریٹ پینے والی ماؤں میں بچے میں 7 فیصد آکسیجن کی کمی کے مطابق حاملہ چوہیوں میں بھی اتنی ہی گیس کی کمی کی۔سائنس دانوں کے مطابق جب یہ بچے پیدا ہوئے تو ان پر عمر رسیدگی کے اثرات واضح تھے یعنی ان میں ٹیلو مرز کی تعداد کم تھی جب کہ ان میں خون کی نالیوں کے مسائل بھی سامنے آئے جس سے اس بات کے امکانات بڑھ گئے کہ وہ دیگر افراد کے مقابلے میں کم عمر میں دل کے دورے یا دل کی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح ان آکسیجن کی کمی کا شکار اور عام صحت مند بچوں کی ماؤں کو اینٹی آکسیڈینٹ ادویات دی گئیں تو ان کی صحت میں واضح طور پر تبدیلی نظرآئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران صحت مندا غذاؤں کا استعمال بچے پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور ایسے بچوں کے دل کی صحت اچھی ہوتی ہے۔

old.jpg
 
Top