کبھی جو مجھہ کو تلاش کرنا

  • Work-from-home

engr58

Newbie
Nov 15, 2010
93
20
0
65
saudi arabia
کبھی جو مجھہ کو تلاش کرنا
تو چاند راتوں کی چاندنی میں
گُلِ چمن سے سوال کرنا
اُداس کیوں ہو ؟
کیوں اوس قطروں میں اپنے آنسو
چُھپا رہے ہو
حسین موسم میں کس کی یادوں میں
اپنے دل کو جلا رہے ہو
گُلِ چمن یہ سوال سُن کر
تمہاری آمد کا حال سُن کر
کہے گا تم جس کو کھوجتے ہو
وہ ان بہاروں کی ساری خوشبو
چُرا کے اب اک نئے چمن میں
مہک رہا ہے
اُداس کر کے یہاں پہ ہم کو
کسی چمن میں چہک رہا ہے
گُلِ چمن کا یہ حال سُن کر
تمہیں لگے گا میں بے وفا ہوں
اُداس کلیوں کو چھوڑ کر میں
نئی بہاروں کو ڈھونڈتا ہوں
مگر حقیقت میں اس چممن کے
تمام پھولوں کی خواہشوں کا
اور ان کی ناکام کاوشوں کا
حسین موسم کی بارشوں کا
نہ میرے دل پر اثر ہوا تھا
نہ میرے دل پر اثر ہوا ہے
میں آج بھی اک نئے چمن میں
پُرانے قصّے سُنا رہا ہوں
جو میری چاہت کا دیوتا تھا
میں آج بھی اُس کو پوجتا ہوں
یقیں نہیں تو پلٹ کے دیکھو
وہیں کھڑا تھا ، وہیں کھڑا ہوں
 
Top