پیلی عمارت

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada
پیلی عمارت

میں نے سوچا ہوا تھا کہ اب آگے کی پڑھائی کراچی سے جاری رکھنی ہے۔ مگر کبھی کبھی میں اپنے گھروالوں کو سمجھ نہیں پاتی، کہ کسی معاملے میں بے حد ماڈرن اور کسی معاملے میں کچھ ذیادہ ہی دقیانوسی۔ اکیلی لڑکی کو پڑھنے بھیجنے پر کوئی راضی نہیں ہوا۔ اور مجھے لوکل گورمنٹ ڈگری کالج میں ایڈمیشن لینا پڑھا کیونکہ اُس وقت میرے شہر میں کوئی اور کالج نہیں تھا۔ اس کالج سے مجھے ہمیشہ چڑ تھی، کہ ساری زندگی گورمنٹ اسکول سے پڑھنے کے بعد اب گورمنٹ کالج میں مغز کھپاؤ۔ اور مستقبل کا حاصل وصول کچھ نہیں۔
بکن ہاؤس، جیسس ان میری، سینٹ مائیکل میں پڑھنے والے اپنے دوسرے کزنز کے سامنے مجھے اپنے اسکول و کالج کا تعارف کروانا عذاب لگتا تھا۔
لاکھ کہتی تھی کہ میرا ایڈمیشن کراچی کے کسی اچھے کالج میں کروادیں یہاں پڑھ کرکسی مستبل نہیں بن سکتا، لیکن گھروالوں کے پاس ایک ھی منطق ہوتی تھی کہ مستقبل محنت سے بنتے ہیں عمارتوں سے نہیں۔ خیر رو دھو کر پڑھنا تو تھا ہی سو پڑھتی رہی مگر اُس پیلی عمارت سے میری چڑھ قائم رہی۔
انٹر کے بعد یہیں سے ایم اے کرنے کا سوچا۔ کیونکہ میرا خیال تھا جب بنیاد ہی بے بنیاد ہو تو مستقبل کے محل کہاں تعمیر کئے جائیں۔ بس یہاں سے ایم کرو اور گھر بیٹھو۔ یہ گھر والوں سے بدلہ لینے کا ایک طریقہ تھا۔ میری ٹیوٹرز بھی سارے گورمنٹ کالج کے اساتذہ تھے۔جن پر آج مجھے فخر ہے۔ اپنی تعلیم مجھے بے معنی ہی لگتی تھی اور مستقبل تاریک۔ ایم اے کرنے کے بعد سوچا چلو جاب کے لیے کوشش کر دیکھتے ہیں۔ ملی تو ملی ورنہ میں کون سا اتنی ضرورت مند ہوں یا ایسے کون سے اعلٰی تعلیمی اداروں کے ڈھیر ہیں میرے پاس۔ کئی جگہ انٹریو دیے اور حسبِ توقع نتیجہ ناکامی رہا۔ اور میری اس پیلی عمارت سے چڑھ مزید بڑھ گئی۔ میں سوچتی تھی اگر میرے پاس کسی اعلٰی انسٹیٹیوٹ کی ڈگری ہوتی تو شاید نوکریاں میرے قدموں میں ہوتیں۔ میرا خیال تھاایسی پیلی عمارتیں پورے ملک سے ختم کر دینی چاہئیں جہاں پڑھ کر انسان صرف اپنا وقت برباد کرتا ہے۔
لیکن آج جب اسسٹنٹ کمشنر کا امتحان پاس کرنے کے بعد ٹریننگ کے پہلے دن آفس جانےجانے کے لیے میں گھر سے نکلی توراستے میں میرا کالج پڑھتا تھا۔ نہ جانے کیوں میں نے گاڑی وہیں روک دی اور عین اس عمارت کے نیچے جا کھڑی ہوئی۔
مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ وہ ٣ منزلہ بلڈنگ میرے قد سے، میری سوچ سے، میری توقع سے بہت اونچی تھی، اتنی اونچی کہ جب میں نے سر اٹھا کر اس عمارت کو دیکھنا چاہا تو میری گردن دکھنے لگی۔
؛؛بہت سی باتیں ھوتی ہیں جو ہمیں کوئی استاد نہیں، بلکہ وقت سکھاتا ہے۔ بشرتیکہ ہم سیکھنا چاہیں۔۔۔؛؛
یہ الفاز مجھے زمانہِ طالب علمی میں اسی پیلی عمارت میں کسی استاد نے کہے تھے۔ اور وقت نے مجھے آج ایک نیا سبق دیا تھا۔ میں نے آگے بڑھ کر اس پیلی عمارت کی بوسیدہ دیوار کو چوم لیا۔


طالبِ دعا
پیلے اسکول کا طالب علم
 
  • Like
Reactions: AnaaB and goodfrndz

goodfrndz

"A faithful friend is the medicine of life."
VIP
Aug 16, 2008
12,849
4,072
1,113
محبت والا
bohat bohat zbrdast

~~~shukriya~~~

hamarey saath share krney k liye. . . . .


umeed krtey hain k aap aisay hi hamrey saath share krte rahain gey . . .. . InshaAllah
 
Top