مناجات در بارگاہ رب العالمین

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,307
7,319
513
مناجات در بارگاہ رب العالمین
مجھ کو کچھ حاجتِ سوال نہیں
تجھ پہ پوشیدہ کوئی حال نہیں
تیری ہر بات لائقِ تسلیم
اک ذرا اس میں قیل و قال نہیں
میں ہوں کیا اور مری بساط ہے کیا
شکوہ تجھ سے کروں مجال نہیں
مجھ کو جو کچھ دیا ہے تو نے دیا
میرا اپنا کوئی کمال نہیں
میرے دل کو تو موم کر مولا!
میری حالت میں انفعال نہیں
مجھ کو علم و عمل کی دولت دے
میرا مقصود جاہ و مال نہیں

عطاؔ رحمانی
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top
Forgot your password?