متأثر کن شخصیت

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
کہتے ہیں ایک بچے نے کچھوا پال رکھا تھا، اُسے سارا دن کھلاتا پلاتا اور اُسکے ساتھ کھیلتا تھا۔سردیوں کی ایک یخ بستہ شام کو بچے نے اپنے کچھوے سے کھیلنا چاہا مگر کچھوا سردی سے بچنے اور اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے اپنے خول میں چُھپا ہوا تھا۔بچے نے کچھوے کو خول سے باہر آنے پر آمادہ کرنے کی بُہت کوشش کی مگر بے سود۔ جھلاہٹ میں اُس نے ڈنڈا اُٹھا کر کچھوے کی پٹائی بھی کر ڈالی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔بچے نے چیخ چیخ کر کچھوے کو باہر نکنے پر راضی کرنا چاہامگر کچھوا سہم کر اپنے خول میں اور زیادہ دُبکا رہا۔بچے کا باپ کمرے میں داخل ہوا تو بچہ غصے سے تلملا رہا تھا۔باپ نے بچے سے پوچھا؛ بیٹے کیا بات ہے؟بچے نے اپنا اور کچھوے کا سارا قصہ باپ کو کہہ سُنایا، باپ نے مُسکراتے ہوتے بچے کا ہاتھ تھاما اور بولا اِسے چھوڑو اور میرے ساتھ آؤ۔ بچے کا ہاتھ پکڑے باپ اُسے آتشدان کی طرف لے گیا، آگ جلائی اور حرارت کے پاس ہی بیٹھ کر بچے سے باتیں کرنے لگ گیا۔ تھوڑی ہی دیر گُزری تھی کہ کچھوا بھی حرارت لینے کیلئے آہستہ آہستہ اُن کے پاس آ گیا۔ باپ نے مُسکرا کر بچے کی طرف دیکھا جو کچھوے کو دیکھ کر خوش ہو رہا تھا۔باپ نے بچے کو مُخاطب کرتے ہوئے کہا: بیٹے انسان بھی کچھوے کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ اگر تم چاہتے ہو کہ وہ اپنے خول اُتار کر تمہارے ساتھ کھلے دِل سے ملیں تو اُنہیں اپنی مُحبت کی حرارت پہنچایا کرو، ناکہ اُنہیں ڈنڈے کے زور پر یا اپنا حُکم چلا کر۔پُر کشش اور جادوئی شخصیت والے لوگوں کے پوشیدہ رازوں میں سے ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ:زندگی میں لوگوں کو اپنی مُحبت کی حِدت اور اپنے جذبات کی گرمی پہنچا کر اُنہیں اپنا گرویدہ بناتے ہیں، اُن کی تعریف و تحسین اور قدر سے اُن کے دِلوں میں اپنے لئے پیار اور چاہت کے جذبات پیدا کرتے ہیں اور پھر اِنہی جذبات کے بل بوتے پر اُن پر اور اُنکے دِلوں پر حکومتیں کرتے ہیں۔ اور انسانی مخلوق تو ہے ہی ایسی کہ کوئی بھی اُسکے دِل میں گھر نہیں کر سکتا سوائے اِس کے کہ اُس کے ساتھ جذبات کی گرمجوشی، سچے دِل اور روح کی پاکیزگی کے ساتھ مِلا جائے۔
 

ENCOUNTER-007

Newbie
Feb 10, 2011
516
834
0
Medan e Jihad
Nice Sharing
کہاں سے لائیں ایسی محبت،
کہاں سے لائیں ایسے جذبات،
کہاں تلاش کریں ایسی حرارت،
جو حبشہ کے بلال، غفاری قبیلے کے ابوذر مکہ کے مہاجرین اور مدینہ کے انصار کو ایک امت بنادے۔
کہاں سے لائیں ایسا ایثار اور جذبہ جو مہاجرین و انصار کے درمیان مواخذات میں نظر آتا ہے
یہاں تو بھائی بھائی کا دشمن بنادیا گیا ہے
ایک امت کو ہزاروں ٹکڑوں میں بانٹ دیا گیا ہے
اپنے ہی خون پر سیاست کا ستون کھڑا کیا جاتا ہے
کب تک ہم ٹکڑوں میں بکھرتے رہیں گے
آج مسلمان کو ایک امت بنانا ہے یہ سب سے بڑا دینی فریضہ اور جہاد ہے
ہمیں دفن کرنا ہوگا قوم پرستی اور مذہب پرستی کو
ہمیں ایک امت بننا ہو گا ، صرف ایک امت
یہی ہماری طاقت ہے ،
یہی ہماری منزل،
اور یہی ہمارا شاندار عروج


 
  • Like
Reactions: Aara'af and yoursks

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
well done encounter, very well said,

beshak iss maen koi shak naheen keh hamaen apna shandaar maazi haasil karne ke liye eik ban'na ho ga, yakjaa hona hoga... isee maen hamari kamyaabi hai, or sub se barh kar baqaa...

@ jazaakAllah Khair to all of above members for your nice comments on this thread....
 
  • Like
Reactions: ENCOUNTER-007

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
jazakALLAH
BILKUL THEK KAHA ..MUHABBAT SE NAFRATON OR AADAWATON KO MITAYA JA SKTA HAI
 
Top