لیکن تیرے بغیر ادھوری ہے زندگی

  • Work-from-home
Nov 11, 2010
150
74
0
Karachi
تم یاد ہو تو نقش ہو میرے حواس پر
تم اشک ہو تو میرے دکھوں کا علاج ہو
تم خواب ہو تو میری ان آنکھوں میں ہو کہیں

تم وہم ہو تو مجھ کو حقیقت سے کیا
غرض تم باعثِ سفر ہو ہنر کی اڑان ہو
تم نیند ہو تو سو کے گزریں گے یہ حیات
تم حسن ہو تو میرے تخیل کی جان ہو

تم رات ہو تو مجھ کو نہیں صبح کی طلب
تم نور بن کے دل میں سمائے ہو آج کل
تم خاک ہو تو خاک نشینوں کی ہو تلا ش
تم درد ہو تو روح پہ چھائے ہو آج کل

تم دشت ہو تو میں بھی مسافر ہوں دشت کا
تم چاند ہو تو تلخ اندھیروں کی فکر کیا
تم بے نیاز ہو تو زمانے سے ہو الگ
تم رنگ ہو تو پھر یہ بہاروں کا ذکر کیا

تم بے ثمر رتوں میں بہاروں کی ہو امید
تم رہگذارِ شوق میں جذبہ جنوں کا ہو
تم آرزو ہو اہلِ تمنا کی ہو خلش
تم رتجگوں کی بھیڑ میں لمحہ سکوں کا ہو

تم بے وفا رتوں میں حوالہ ہو عشق کا
تم بے بسی ہو پھر بھی محیطِ حواس ہو
تم اک کرن ہو نورِ ازل میں دھلی ہوئی
تم تازگی ہو شبنمی پھولوں کی آس ہو

تم گہرے پانیوں میں چھپے موتیوں کا لمس
تم موت کے سفر میں نشانِ حیات ہو
تم میری چشمِ نم کے ستاروں کی کہکشاں
تم حسنِ بے مثال مرے کائنات ہو

تم جب سے ہوگئے ہو میری دسترس سے دور
میں جی رہا ہوں کیونکہ ضروری ہے زندگی
سانسوں کے بوجھ کو اٹھایا ہے روح نے
لیکن تیرے بغیر ادھوری ہے زندگی

 
  • Like
Reactions: Zee Leo
Top