الماری کهولی تو رنگوں کے ڈبے سے ایک ٹیوب کا رنگ ابل کر نکلا اور وحشت سے بولا:
تمہیں میرے ہونٹوں پر جمتی ہوئی پپڑیاں نظر نہیں آتی؟
تارپین کے تیل کی بوتل کا سہاره لے کر بیٹهے ایک برش نے اپنی داڑهی میں سے ایک سفید بال نوچا اور خاص طور پر مجهے دکهانے کو بوتل کی آڑ سے میری طرف اچهال دیا-
کینوس نے ہڑبڑا کر اپنے میلے پڑتے جسم سے شکنوں کو جهاڑا اور ایک مدبر سی شکوه کناں نظر مجھ پر ڈالی-
"بس کچھ دن اور، میں بس خود کو تم تک لا ہی رہا ہوں"- میں نے نظریں چرائی اور رخ موڑ کر کہا
مگر برا ہوا، عین اسی وقت دیوار پر لگی پرانی پینٹنگ نے اپنی موندی آنکهیں کهولی اور ایک طویل جمائی لے کر اپنے مکمل وجود پر بڑے غرور سے نگاه کر کے استہزه اڑایا-
"ہا ہا جھوٹا "
روگی
@shehr-e-tanhayi @Fantasy @AishLyn @Kavi @Rubi @zaryaab @Ahmad-Hasan @Star24 @saviou @Aaidah @Aaylaaaaa @minaahil @muttalib @Smokeyy
Last edited: