دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں۔۔۔!!!۔

  • Work-from-home

Nadaaan

Banned
Oct 31, 2014
15
8
153
دوست کیا خوب وفاؤں کا ، صلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پر ، ایک زخم نیا دیتے ہیں
تم سے تو خیر، گھڑی بھر کی ملاقات رہی
لوگ صدیوں کی رفاقت کو، بھلا دیتے ہیں
کیسے ممکن ہے ؟ دھواں بھی نہ ہو ، اور دل بھی جلے
چوٹ پڑتی ہے ، تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں
کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا ؟ اے دوست !۔
آگ لگتی ہے ، تو پتھر بھی ہوا دیتے ہیں
جن پہ ہوتا ہے بہت ، دل کو بھروسہ ، تابش !۔
وقت پڑنے پہ وہی لوگ ، دغا دیتے ہیں۔۔۔!!!۔
 
Top