حمد باری تعالی

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
اے میرے خدا اے میرے خدا
نہیں کوئی بھی تیرا ہمسرا

تیرے سامنے یہ ہے بےنوا
اسے رحمتوں سےنواز دے
اے میرے خدا اے میرے خدا

تیری ابتدا تیری انتہا
میری سوچ سے بھی ہے ماوریٰ

نہیں حمد لائق یہ منہ میرا
مجھے بندگی کا لحاظ دے
اے میرے خدا اے میرےخدا

تو ہے لامکاں تو ہے جابجا
کوئی وسعتوں کو نہ پاسکا

ہے طلب میری! یہی التجا
مجھے اپنی ہستی کا راز دے
اے میرے خدا اے میرے خدا

تو ہے مہرباں رب العلی
دوجہاں کو ہے تیرا آسرا

یہی عرض میری جہاں پناہ
کہ ضیا کو اپنی معاذ دے
اے میرے خدا اے میرے خدا
 
  • Like
Reactions: Envy and nrbhayo
Top