News جس معاشرے میں عدل نہ ہو وہاں اللہ کا فضل نہیں

  • Work-from-home

Jalismirza

Newbie
Sep 28, 2012
42
12
158
جس معاشرے میں عدل نہ ہو وہاں اللہ کا فضل نہیں ہوتا،عامرلیاقت

لاہور(نمائندہ جنگ) معروف ریسرچ اسکالر اور جیو نیٹ ورک کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معراجوں میں سے ایک معراج یہ بھی ہے کہ آپ نے اپنے کردار کی فقید المثال بلندی سے خون کے پیاسوں اور بت پرستوں کوخدائے واحد کی بارگاہ میں سرنگوں کرکے یہ ثابت کردیا کہ طاقت تلوار میں نہیں بلکہ کردار میں ہوتی ہے لاہور میں سینٹرل کالج برائے خواتین میں ”اسوہٴ حسنہ اور حسنِ معاشرت“ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے ممتاز مقرر نے کہا کہ جس معاشرے میں عدل نہیں ہوتا اُس معاشرے پر اللہ تعالیٰ کا فضل نہیں ہوتااِسی لیے تمام انبیا اور بالخصوص پیغمبرآخر الزماں اور اُن کے اصحاب نے اپنی مبارک حیاتیں صرف اور صرف عدل،انصاف اوراللہ کے قانون کی بالادستی کے لیے وقف کردی تھیں اور یہی وہ فطری حسن تھا جس نے حسنِ معاشرت کو جنم دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسوہٴ حسنہ دراصل حق کے پرچارکا نام ہے جس کے اصول جبر و استبداد نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق ہیں اور ہمارے پیارے نبی نے اِس راہ میں ناقابلِ بیان تکالیف سہہ کر تمام عالم انسانیت پر یہ واضح کردیاکہ کسی بھی انسان کے لیے استقامت سے بہترکوئی ہتھیار نہیں، اورمقصدکے حصول کے لیے ہمیشہ ڈٹنا ہے ،پتھرکھاکرہٹنا نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ جس طرح ہمارے نبی کے ہر عمل کی ایک معراج ہے اُسی طرح اسوہٴ حسنہ کی معراج معاشرے میں حق و انصاف کا قیام ہے جس نے طاقت وروں کے تکبرکو پارہ پارہ کردیا۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ نظامِ عدل پرسوال اُٹھانے والوں کو تاریخ نے خوارج کے علاوہ اور کوئی نام نہیں دیااور آج بھی جو اللہ کے نظامِ عدل اور نبی کے پیمانہٴ انصاف کامنکر ہے وہ اسلام ہی نہیں بلکہ انسانیت کی صفوں سے بھی خارج ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو حسنِ معاشرت کی بنیاد اُسی دن رکھ دی تھی جب بعض بااثر افراد نے سرکار کے بہت ہی پیارے اُسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ذریعے کسی ملزم کے حق میں سفارش کرانا چاہی توکریم المرتبت نے سفارش،پرچی اور تعلقات کے دباؤکو یہ کہہ کر ہمیشہ کے لیے ختم کردیا کہ ”محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اُس کے ہاتھ کاٹ دیتا“۔اُنہوں نے کہا کہ نبی کا یہ عمل ایک جانب اپنے پیارے اُسامہ کو ایسے لوگوں سے ہوشیار کرانا تھا تو دوسری جانب اپنا اور اپنی بیٹی کا تذکرہ کرکے بااثر افراد کو یہ باورکرانا تھا کہ تم سب ہی جان لوکائنات میں ہم سے زیادہ افضل ،اعلیٰ اور بااثرکون ہوگا؟ اورکون تصور بھی کرسکتا ہے کہ سیدہ فاطمہ (معاذ اللہ)چوری کریں گی؟لیکن جب قانون کی عملداری کے لیے جب میں اپنے جگرکے ٹکڑے کا صرف مثال دینے کے لیے نام لے سکتا ہوں توپھر کسی اور کی حیثیت ہی کیا ہے ۔عامر لیاقت کا یہ لیکچر 2گھنٹے جاری رہا جسے طالبات کی ایک کثیر تعداد نے انتہائی انہماک سے سنا اور بعد میں اُن سے سوالات بھی کیے۔اِس موقع پر ممتاز کالم نگاروں سیدارشاد احمد عارف ، رؤف طاہر،جیو نیٹ ورک کے ڈائریکٹر انفوٹینمنٹ عبدالرؤف اور ممتاز صحافی و دانش ور ضیا الحق نقشبندی نے بھی خطاب کیا اور عامر لیاقت حسین کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں سینٹرل گروپ آف کالجزکے بانی میاں عادل رشید کے علاہ میاں عمر رشید،میاں عمیر اور یونس بھٹی بھی موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض عقیل احمد نے انجام دیے

“There is no benediction and blessings of Allah in that society where there is no justice”. Dr. Aamir Liaquat Hussain.
Renowned research scholar and Vice President of Geo Television Network Dr. Aamir Liaquat Hussain expressed that; From the marvelous religiousness of the lineaments of Hazrat Mohummed (s.a.w.w)’s caliber, the one major quality is that Hazrat Mohammed (s.a.w.w) had made all the idol worshipers and blood yearning fiends bow and head down to the Sovereignty of Allah Talah. And proved that endowment is not in sword but it is possessed by a character.


In Lahore. Giving a Lecture on the topic of “pulchritude of character and social elegance”, Dr. Aamir liaquat said that, the societies which don’t endowed constitutionality also can’t hold on to the blessings of Allah. That is why All Prophets and Hazrat Mohammed (s.a.w.w) and all his followers had devoted their lives for the amplitudeness of Law of Allah. And this was that natural instinctive beauty which gave travail to the nervelessness of society. He said that in Actual Elegant lineaments are the preaching’s of gratified rights and deeds, whose conditions are not violence or barbarism but the example of transcendent facet. Our beloved prophet Hazrat Mohummed (s.a.w.w) had bear immense paroxysm and discomfort in this particular task, but he made it really clear to everyone that Stableness and determination is the best weapon, so on the path of aim one should remain constant in his aim rather than abstaining that path after facing pangs. Just like there is the immensity of the lineaments of Hazrat Mohummed (s.a.w.w)’s qualities, there is also the extremeness of characteristics of elegance of society which have shattered the Arrogance of the Strong Power holders. History has given a name of “khawarij”, to those who denied the system of justice and also today the people who are in denial of the system of justice maintained by Our Prophet (s.a.w.w) are not only out of the boundaries of Islam but also they are not deserve to be enrolled in the category of humanity.

Hazrat Mohummed (s.a.w.w) had set a example of justice , when some influential’s had made the amiable of Hazrat Mohummed (s.a.w.w), hazrat Osama bin zaid (r.a) to make a request to the prophet to forgive a criminal and accuser , but Hazrat Mohammed said that , if his daughter Hazrat Fatima (r.a) would have done this kind of thing then he must also Punished her for that, the reason for this was to made Hazrat Osama bin zaid (r.a) to figure out the real aim of those people and also to set an example of rare justice and give a picture of superb lineaments of the society as well .this lecture of Dr. aamir liaquat hussain has continued for 2 hours, the students heard it with great interest after that, famous column writer irshaad ahmed arif, rauf tahir, director of geo infotainment Abdul rauf, and famous journalist and scholar zia-ul-haq baqshbandi also gave speeches and appreciated Dr. aamir liaquat hussain for this. Founder of central group of college’s mian adil rasheed, mian umair and younus bhatti were also present in the event, the responsibility of host is done by aqeel Ahmed.


For detail news and other videos visit Dr. Aamir Liaquat's official website www.aamirliaquat.com, follow on Twitter @aamirliaquat.

 
  • Like
Reactions: Mahen
Top