News بھارت مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواہشمند ہے، بھارتی وزیر اعظم

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
بھارت اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کی 4 یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواہشمند ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افغان صدرحامد کرزئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ کہ بھارت افغانستان میں دیر پا امن کی حمایت کرتا ہے اور افغان شہریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار خود حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کرنے ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ پریس کانفرنس سے قبل بھارت اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کی 4 یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
 
Top