News بڑااسکور دیکھ کرانگلش بیٹسمینوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
احمد آباد ٹیسٹ: بھارتی بیٹسمین پجارا کٹ شاٹ کھیل رہے ہیں، انھوں نے ڈبل سنچری بنائی۔ فوٹو : اے ایف پی
احمدآباد: احمدآباد ٹیسٹ میں بڑااسکور دیکھ کر ہی انگلش بیٹسمینوں کے ہاتھ پائوں پھول گئے۔
521 رنز کی پٹائی برداشت کرنے والی مہمان سائیڈ دوسرے روز صرف 41رنز پر 3 اہم بیٹسمینوں سے ہاتھ دھو بیٹھی، بھارت کی جانب سے اسپنرز سے بولنگ کے آغاز کا تجربہ کامیاب رہا اور ایشون 2 جبکہ اوجھا ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، قبل ازیں میزبان بیٹسمین چیتیشور پجارا نے ناقابل شکست 206 رنز بنا ڈالے، کم بیک اننگز میں یوراج سنگھ نے بھی 74 رنز اسکور کیے،گریم سوان نے5وکٹیں تو لیں مگر اس کیلیے 144 رنز کی پٹائی بھی سہنا پڑی۔
تفصیلات کے مطابق سردار پٹیل اسٹیڈیم میں میچ کے دوسرے دن بھی انگلش بولرز جدوجہد کرتے دکھائی دیے،بھارت نے4 وکٹ پر 323 سے اسکور کو521 تک پہنچانے کے سفر میں مزید4 وکٹیں کھوئیں، جس وقت کپتان دھونی نے اننگز ڈیکلیئرڈ کرتے ہوئے بیٹسمینوں کو واپسی کا اشارا کیا، پجارا کیریئر بیسٹ206 پر ناقابل شکست تھے۔
انھوں نے 389 میں سے 21 گیندوں کو بائونڈری کے پار بھیجا، اوجھا صفر پر ناٹ آئوٹ رہے، دن کے آغاز میں یوراج 74 رنز بنا کر سمت پٹیل کی پہلی وکٹ بنے،انھوں نے پجارا کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلیے اسکور میں 130 رنز کا اضافہ کیا، مہندرا سنگھ دھونی کو سوان نے صرف 5 رنز پر بولڈ کیا، ایشون 23 اور ظہیر خان7 رنز تک محدود رہے۔ جواب میں انگلش بیٹسمین ابتدا میں ہی گھبرائے ہوئے دکھائی دیے، دھونی نے اسپنر ایشون کو نئی گیند تھمائی اور انھوں نے ڈیبیوٹنٹ نک کامپٹن (9) کو جلد ہی بولڈ کر دیا، نائٹ واچ مین جیمز اینڈرسن (2) اوجھا کا نشانہ بنے جبکہ جوناتھن ٹروٹ کو تو ایشون نے کھاتہ کھولنے کی مہلت بھی نہ دی، جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا 41 پر 3 وکٹیں گر چکی تھیں، کپتان الیسٹر کک 22 اور کیون پیٹرسن 6 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے،آف اسپنر ایشون نے 2 وکٹوں کیلیے 21 رنز دیے۔
 
Top