News بد امنی کے باعث عرب امارات اور بھارت کی تجارتی نمائشوں کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
نمائشیں دسمبرمیں شیڈول ہیں، فیڈریشن آف انڈین چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فروری میں ہونیوالی ایکسپو بھی سیاسی حالات سے مشروط کر دی گئی، ذرائع فوٹو: فائل
کراچی: کراچی میں جاری بدامنی کے باعث دسمبر میں ہونے والی بھارتی سنگل کنٹری نمائش اور متحدہ عرب امارات کی فلیگ شپ میگنیفیشنٹ سیون کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے۔
دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کے کامیاب انعقاد کے باوجود کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر حالیہ حملے کے بعد غیرملکی کمپنیوں کے خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور سفارتخانوں کی جانب سے کراچی کی صورتحال کے بارے میں ملنے والی رپورٹس کی بنیاد پر بھارت اور متحدہ عرب امارات کی نمائش کے منتظمیں نے اہم نوعیت کی تجارتی نمائشیں موخر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی تین روزہ فلیگ شپ نمائش میگنی فیشنٹ سیون گزشتہ سال 30 نومبر میں منعقد ہوئی تھی جس میں متحدہ عرب امارات کی 100 سرفہرست کمپنیوں اور 200 مندوبین نے شرکت کی۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی وزیر تجارت شیخہ لبنیٰ قاسم کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا، نمائش میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے بھی بھرپور شرکت کی، یہ نمائش سالانہ بنیادوں پر منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے دسمبر 2012کے پہلے ہفتے کا انتخاب کیا گیا تاہم کراچی کے حالات کے سبب اس نمائش کی تیاریاں ابھی تک شروع نہیں کی گئیں، اسی طرح بھارت کے سرکاری ادارے فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او) نے بھی 21سے 23دسمبر کراچی میں سنگل کنٹری نمائش کی بکنگ کرائی تھی، اس مقصد کیلیے دو رکنی وفد نے کراچی کا دورہ کرکے ایکسپو سینٹر کا دورہ بھی کیا تھا۔
تاہم یہ نمائش بھی موخر ہونے کا خدشہ ہے اور بھارتی سرکاری ادارے کی جانب سے ابھی تک وزارت تجارت کو نمائش کے انعقاد کے حوالے سے گرین سگنل نہیں دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈریشن آف انڈین چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی فروری 2013 میں کراچی میں بھارتی مصنوعات کی بڑی نمائش منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم اب اس نمائش کا انعقاد سیاسی حالات سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں جاری بدامنی ملکی معیشت کیلیے خطرہ بن چکی ہے، ملکی و غیرملکی سرمایہ کار صورتحال سے خوفزدہ ہیں اور تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ اہم نوعیت کی تجارتی نمائشیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 2011کے مقابلے میں 2012کے دوران تجارتی نمائشوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے، بیشتر تجارتی نمائشوں کا حجم سکڑ گیا ہے اور متعدد نمائشیں ایک دوسرے میں ضم کرکے منعقد کی جارہی ہیں۔
 
  • Like
Reactions: Hans_Mukh
Top