News این آر او کیس: وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
فاروق ایچ نائیک نے عدالت کے سامنے اٹارنی جنرل جنیوا کو پہنچائے جانے والے خط کی وصولی کی رسید پیش کردی۔ فوٹو فائل
اسلام آباد: این آر او عملدرآمد کیس میں حکومت کی جانب سے خط لکھنے کے بعد عدالت نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے فیصل شکیل کے مطابق 5 رکنی پینچ نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو پاکستانی سفیر کی جانب سے اٹارنی جنرل جنیوا کو پہنچائے جانے والے خط کی وصولی کی رسید پیش کی، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے حکم نامے میں لکھوایا ہے کہ حکومت نے عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا ہے اس لئے ہم وزیراعظم کو دیا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہیں اور حکومت پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کو بھی ختم کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق پیرا 178 کی روشنی میں فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا ہے آج انصاف اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں اس ملک کے اندر جمہوریت فروغ پائے صدر زرداری نے جمہوریت کے لئے 8 سال جیل میں رہے ہیں۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مجبوری میں خط نہیں لکھا سپریم کورٹ کے حکم پر لکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف جھوٹے مقدمے کئے جارہے ہیں اگر انہوں نے مجھ سے رائے مانگی تو ضرور دونگا۔
 
  • Like
Reactions: *SHOAIB*
Top