News انتخابی مہم :سدھو نے ’’بگ باس‘‘ کو الوداع کہہ دیا

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
نوجوت سنگھ سدھو کی پارٹی کو ان کی ضرورت پڑ گئی۔ فوٹو:اے ایف پی /فائل
نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ رکنِ اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلیے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ریئلیٹی شو بگ باس کو الوادع کہنا پڑ گیا۔
وہ اس پروگرام میں ایک ماہ گزار چکے اور اب سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ان کی خدمات درکار ہیں۔ سدھو کی اہلیہ نوجوت کورکا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی چاہتی ہے کہ سدھوگجرات انتخابات کے دوران انتخابی مہم میں حصہ لیں، انھوں نے میڈیا کوبتایا کہ کل تک مجھے یقین تھا کہ میرے شوہر شو پر طویل وقت تک رہیں گے لیکن آج پارٹی سربراہ نتن گٹکری کا فون آیا کہ گجرات میں انتخابی مہم کے لیے پارٹی کو سدھو کی ضرورت ہے‘۔ نوجوت کور نے یہ بھی کہا کہ گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی نے بھی خاص طور پر اپیل کی کہ انھیں انتخابات میں سدھو کی بیحد ضرورت ہے اس لیے وہ جلد از جلد بگ باس ہائوس سے باہر آ جائیں۔ نوجوت کور کے مطابق گٹکری کی کال کے بعد انھوں نے ٹیلی ویژن چینل سے بات کی اور امید ہے کہ سدھو گجرات تشہیری مہم کے لیے حامی بھر لیں گے۔
وہ پارٹی سے اجازت لینے کے بعد ہی بگ باس میں گئے تھے۔ ٹی وی چینل کے مطابق اہلیہ کی درخواست کے بعد نوجوت سنگھ سدھو سے بات کی گئی اور انھیں شو چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ نوجوت کور کے مطابق سدھو کیلیے پارٹی کی ذمہ داریاں ذاتی تشہیر سے بڑھ کر ہیں۔ دریں اثنا بگ باس کے دوران سدھو کی جانب سے کھیل میں بے ایمانی کے اعتراف پر بھارت میں شور مچ گیا، شائقین کے ساتھ سابق کرکٹرز بھی اس حوالے سے منقسم دکھائی دیتے ہیں، کچھ کا خیال ہے کہ سدھو نے جو کیا وہ کھیل کا حصہ جبکہ بعض اسے گیم اسپرٹ اور اخلاقیات کے منافی قرار دیتے ہیں۔
سدھو کے سابق ساتھی کھلاڑی کیرتی آزاد اس حوالے سے اپنی ہی منطق لائے ہیں، ان کے مطابق اگر سردار جی نے یہ حرکت بے دھیانی میں کی ہے تو قابل معافی ہے اور اگر جان بوجھ کر کی تو پھر معاف نہیں کیا جاسکتا، ویسے بھی یہ ان کی اپنی زندگی ہے اس پر رائے دینا ضروری نہیں۔ یاد رہے کہ ’بگ باس 6‘ میں نوجوت سنگھ سدھو نے جھوٹ پکڑنے والے آلے کا سامنا کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے شارجہ میں ایک میچ کے دوران ویسٹ انڈین پلیئر کورٹنی واش کا بائونڈری لائن کراس کرکے کیچ پکڑا جس سے بھارت کو فتح حاصل ہوئی تھی۔
 
Top