News اسلام مخالف فلم بنانے والے ملعون پروڈیوسر کو ایک سال قید کی سزا

  • Work-from-home

waqas naseer

Super Star
Dec 24, 2009
5,722
3,037
1,313
32
mardan
ملعون پروڈیوسرپر پیرول کی خلاف ورزی کے 8 الزامات عائد کئے گئے تھے. فوٹو فائل
کیلی فورنیا: امریکی عدالت نے اسلام مخالف فلم بنانے والے ملعون پروڈیوسر مارک بیسلے کو پیرول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی۔
55 سالہ ملعون پروڈیوسر مارک بیسلے کو جعلسازی اوربنک فراڈ کیس میں سزا کے بعد پیرول پر رہا کردیا گیا تھا، امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے ملعون پروڈیوسر کو پیرول کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد ملعون پروڈیوسرپر پیرول کی خلاف ورزی کے 8 الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں سے مارک بیسلے نے 4 الزامات کا اقرارکر لیا ہے۔
 
Top