آم ہے، اور آم ہے اور آم ہے

  • Work-from-home
Jun 21, 2010
91
44
0
45
Hazrat Shaheen Iqbal Asar Jonpuri Sahab Damat Barkatum ki pasand AAM per inhi ki nazmein aap logon ki khidmat mein


آم ہے، اور آم ہے اور آم ہے
چھٹیاں ہیں، میں ہوں، میٹھا آم ہے
اور اب میرا بھلا کیا کام ہے
مینگو کھانا و پینا مِلک شیک
شغل اب اپنا یہ صبح و شام ہے
گرمیاں ہیں گرمیاں ہیں گرمیاں
آم ہے، اور آم ہے اور آم ہے
ناشتہ، کھانا، ڈنر، یا لنچ ہو
آم کے موسم میں نذرِ آم ہے
میں نہیں چھوڑوں اب لنگڑے کی ٹانگ
چوس لوں گا چوسا ایسا آم ہے
آم کہتا ہے جسے سارا جہاں
غالباً جنت کے پھل کا نام ہے
اس کی قوت کا بھلا کیا پوچھنا
فوقِ صدہا پستہ و بادام ہے
شوق جس کو آم کھانے کا نہیں
ذوق میں وہ ہمسرِ اَنعام ہے
سب پھلوں کا جب تقابل ہو اثرؔ
آم ہی بس قابلِ اِنعام ہے






---------- Post added at 11:27 AM ---------- Previous post was at 11:12 AM ----------

Hazrat Shaheen Iqbal Asar jonpuri sahab ki aik aur aam per nazm


آم ہی آم ہے

جدھر دیکھتا ہوں ادھر آم ہے
ارے آم کیا ہے سرِ عام ہے
جو پھیکا ہے کھتا ہے کب آم ہے
کہ وہ آم پر ایک الزام ہے
اسے لوگ کہتے ہیں کیری ہے یہ
جو بچہ ہے کچا ہے اور خام ہے
مجھے گرمیاں ہیں جبھی تو پسند
کہ اس میں فقط آم ہی آم ہے
سرولی ہے چوسا ہے طوطا پری
کہ لنگڑے کا بھی تو بڑا نام ہے
اسے لوگ کہتے ہیں جنت کا پھل
یہ بندوں پہ مولیٰ کا انعام ہے
خریدوں میں کس طرح پھل دوسرے
کہ موجود بازار میں آم ہے

 

سرفروش

Senior Member
Sep 18, 2009
655
851
93
Karachi
جزاک اللہ بھائی
شاہین اثر کی شاعری کا کوئی کمال نہیں یہ تو ہمارے بزرگ شیخ العرب ولعجم حضرت عارف باللہ مولانا شاہ حکیم محمد اخترصاحب مدظلہ کی مٹھاس اور محبت کا اثر ہے
 
  • Like
Reactions: imranlibra1398
Jun 21, 2010
91
44
0
45
Hazrat Shaheen Iqbal Asar jonpuri sahab ki aik aur aam per nazm

آم کا تحفہ


آپ نے بھیجا آم کا تحفہ
ہے یہی سب سے کام کا تحفہ
حیدرآباد سے کراچی کو
آ گیا شیریں جام کا تحفہ
ایک ناچیز مقتدی کے لئے
ہے پھلوں کے امام کا تحفہ
واجب الاحترام ہے آخر
واجب الاحترام کا تحفہ
عہدِ غالبؔ تا اکبرؔ و اقبالؔ
ہے یہی خاص و عام کا تحفہ
عاشقِ آم کے لئے ہے آم
صبح کا توشہ شام کا تحفہ
اصل تحفہ ہے آم ہی کا اثرؔ
ورنہ تحفہ ہے نام کا تحفہ
 
Jun 21, 2010
91
44
0
45
رشوت بھی ہے حلال کمائی کے ساتھ ساتھ


اچھائی کر رہے ہیں برائی کے ساتھ ساتھ
کھاتے ہیں زہر بھی وہ دوائی کے ساتھ ساتھ
قطرہ ملا شراب کا زمزم کے حوض میں
رشوت بھی ہے حلال کمائی کے ساتھ ساتھ
دیتے ہیں وہ زکوٰۃ بھی لیتے ہیں سود بھی
مکھی نگل رہے ہیں ملائی کے ساتھ ساتھ
غیبت بھی چغلیاں بھی ہیں گالی گلوچ بھی
روزہ نماز و ذکر و بھلائی کے ساتھ ساتھ
مسلم ہیں اور باعثِ ایذائے مسلمیں
مومن بھی ہیں لگائی بجھائی کے ساتھ ساتھ
تعلیمِ نو کہ موت ہے اخلاقیات کی
ہے مکس گیدرنگ پڑھائی کے ساتھ ساتھ
دیتے ہیں اپنی عقل سے حکمِ خدا میں دخل
رہزن بھی ہیں وہ راہنمائی کے ساتھ ساتھ
حکمِ خدا کو دیکھو پسِ پشت ڈال کر
چلنا وہ چاہتے ہیں خدائی کے ساتھ ساتھ
ہے آج بھی ہماری غلامانہ ذہنیت
وہ قید کر گیا ہے رہائی کے ساتھ ساتھ
چادر تو اوڑھ لی ہے مگر چہرہ ہے کھلا
پردہ بھی ہے تو جلوہ نمائی کے ساتھ ساتھ
حسنِ عمل نہیں ہے مگر حسنِ ظن بہت
امیدِ مغفرت ہے ڈھٹائی کے ساتھ ساتھ
گر دل ہے پاک تیرا تو آنکھیں خراب کیوں
کیوں گندگی ہے اتنی صفائی کے ساتھ ساتھ
پوشیدہ پند و وعظ ہے طنز و مزاح میں
مرچیں کھلا رہا ہوں مٹھائی کے ساتھ ساتھ
پیشہ وروں کے بینک اکاؤنٹس ہیں اثرؔ
شاہی بھی چل رہی ہے گدائی کے ساتھ ساتھ


---------- Post added at 09:30 AM ---------- Previous post was at 09:22 AM ----------

مسلمانانِ عالم کو تُو پھر غلبہ عطا کردے


مناجات​
الٰہی دشمنانِ دینِ آقاﷺ کو فنا کردے
مسلمانانِ عالم کو تُو پھر غلبہ عطا کردے

جو ہیں کفار ان کے مکر کو لوٹا دے ان پر ہی
مسلمانوں کو پھر سے عظمتِ رفتہ عطا کردے

تُو ہے تقدیر پر حاکم بدل دے قسمتِ مسلم
تری ہی ذات ہے منعم تُو رحمت بے بہا کردے

لیا تھا عہد جو کچھ عالمِ ارواح میں تُو نے
تُو ہی توفیق دے اس عہد کو بندہ وفا کردے

نہ مال و زر لگا تیرا نہ تیرا جسم کام آیا
بھلا کیا جاتا ہے جو ان کے حق میں کچھ دعا کردے


 
Top