نیوٹن نے درخت سے سیب گرتا دیکھا اور وہ سائنس دان بن گیا- ہمارے خان صاحب نے سوچا‘ سائنس دان بننا تو آسان کام ہے- مگر بہت کوشش کے انھیں سیب کا درخت نہیں ملا‘ تو انہوں نے ایک کاکروچ پکڑ لیا- اور اس کی ایک ٹانگ کاٹ دی‘ پھر اسے ٹیبل رکھا اور کہا بھاگ بھاگ‘ لال بیگ چلنے لگا‘ پھر انہوں نے اس کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی اسے کہا بھاگ بھاگ‘ وہ پھر بھی چلنے لگا- اسطرح ایک ایک کرکے اس کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں اور اس سے کہا بھاگ بھاگ مگر اب کاکروچ اپنی جگہ سے نہیں ہلا-
اس تجربہ سے انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر کسی جانور کی چاروں ٹانگیں کاٹ دی جائیں تو وہ بہرا ہوجاتا ہے-
شاید ہمارے کرکٹ بورڈ کی ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں جو وہ بہرا بن گیا ہے- کامران اکمل اور شعیب ملک جنکی کارکردگی انڈیا کے خلاف کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور وہ ایک عرصہ سے آؤٹ آف فارم ہیں- انہیں ٹی 20 کے ایونٹ میں ڈال کر ٹیم کی تانگیں کاٹنے کی کوشش کی گئی ہے- سب ماہرین ان کی کارگردگی پر انگلی اٹھارہے تھے پھر بھی ان کو شامل کرکے ٹیم کو پنچر کرنے کی کوشش کی گئی ہے-
نواز شریف آپ کو اس لئے ووٹ نہیں دئے گئے کہ آپ ایسے لوگوں کو بورڈ پر مسلط کردیں جو ٹیم کا بیڑہ غرق کرکے‘ انڈیا کے ہاتھوں میں اسے نرم چارہ بنا دیں- کرکٹ پاکستانیوں کی جان ہے ہم انڈیا کے ہاتھوں اتنی شرمناک شکست پر دل گرفتہ ہیں- آپ ایکشن لیجئے- ہماری صداؤں پر کا دھریئے- اللہ کی مہربانی آپ کی ٹانگیں محفوظ ہیں- کیا یہ کپکپا رہی ہیں جو آپ کالی بھیڑوں پر ہاتھ ڈالنے سے ڈرتے ہیں-