یوں تو اردو زبان میں بہت سارے کارٹون ویڈیوز نیٹ پر موجود ہیں لیکن اب تک کوئی ویب سائیٹ ایسی نظر نہیں آئی تھی جہاں کارٹون/کامکس اردو میں پڑھنے کے لئے موجود ہوں۔
لیکن اب ایک اچھی خبر ہے کہ اردو میں بھی بچوں کی کارٹون/کامکس ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
لیکن اب ایک اچھی خبر ہے کہ اردو میں بھی بچوں کی کارٹون/کامکس ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اردو کارٹون دنیا
www.urdukidzcartoon.com
www.urdukidzcartoon.com
بچوں میں ناپید ہوتی کتب بینی کی عادت کا خیال کرتے ہوئے اور مطالعہ کی رغبت دلانے کی خاطر تقریباً ہر زبان میں کارٹون اسٹرپس یا کامکس کا سہارا لیا جاتا ہے تاکہ یہ فوائد حاصل ہوں
[*=left]ذخیرہ الفاظ میں اضافہ
[*=left]درست املا اور صرف و نحو سے واقفیت
[*=left]علم اور یادداشت کی وسعت
[*=left]لکھنے کی صلاحیت کا پیدا ہونا اور اگر پہلے سے یہ صلاحیت موجود ہے تو اس میں اضافہ کا امکان
امید ہے کہ اس دلچسپ ویب سائیٹ کی مدد سے اردو پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
An urdu website for the purpose of developing the urdu language skills of young urdu speaking net-community.