Urdu Adab Competition

  • Work-from-home
Status
Not open for further replies.

Mahen

Alhamdulillah
VIP
Jun 9, 2012
21,845
16,877
1,313
laнore
جب تک زندگی ہے، دعا رہے گی- دعا آہ ہے، فریاد ہے - شب تاریک کی تنہائیوں میں ٹپکنے والا آنسو بھی دعا ہے، سر نیاز کا بے نیاز کے سامنے جھک جانا بھی دعا ہے -کسی بے بس نگاہ کا خاموشی سے سوۓ فلک اٹھنا بھی دعا ہے، بلکہ مضطرب دل کی دھڑکن بھی دعا ہے -کسی دور رہنے والے کو محبت سے یاد کرنا بھی دعا ہے -روح کی مخلصانہ آرزو بھی دعا ہے - دعا دینے والے کے در پر کبھی ہم سائل بن کر جاتے ہیں اور کبھی دعا دینے والا سائل بن کر ہمارے در پر دستک دیتا ہے - ہم کسی کی دعا کی تاثیر ہیں - ہماری دعائیں کسی اور زمانے کو اثر دیں گی -منظور ہو یا نامنظور، دعا بدستور جاری رہنی چاہیے -
(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
دل، دریا، سمندر
ahan nice good luck :-bd
 

Mahen

Alhamdulillah
VIP
Jun 9, 2012
21,845
16,877
1,313
laнore
زندگی کے جوازتلاش نہیں کیے جاتے صرف زندہ رہا جاتا ہے زندگی گذارتے چلے جاؤ جواز مل جائے گا ۔
اگر آپ کو کسی طرف سے کوئی محبت نہ ملے تو مایوس نہ ہو ، آپ خود ہی کسی سے محبت کرو ۔
کوئی با وفا نہ ملے تو کسی بے وفا سے ہی سہی ۔
محبت کرنے والا زندگی کو جواز عطا فرماتا ہے زندگی نے آپ کو اپنا جواز نہیں دینا بلکہ آپ نے زندگی کو زندہ رہنے کے لیے جواز دینا ہے ۔
آپ کو انسان نظر نے آئے تو کسی پودے سے پیار کرو۔
اس کی پرورش کرو، اسے آندھیوں سے بچاؤ ، طوفانوں سے بچاؤ، وھوش و طیور سے بچاؤ، تیز دھوپ سے بچاؤ، زیادہ بارشون سے بچاؤ۔ اس کو پالو پروان۔ چڑھاؤ۔
پھل کھانے والے کوئی اور ہوں ، تب بھی فکر کی کوئی بات نہیں ۔
کچھ نہیں تو یہی درخت کسی مسافر کو دو گھڑی سایا ہی عطا کرے گا۔
کچھ نہیں تو اس کی لکڑی کسی غریب کی سردی گذارنے کے کام آئے گی۔
آپ کی محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی ۔
آپ کو زندہ رہنے کا جواز اور ثواب مل جائے گا ۔
اگر آپ کی نگاہ بلند ہونے سے قاصر ہے، تو اپنے پاؤں کے پاس دیکھو۔
کوئی نہ کوئی چیز آپ کی توّجہ کی محتاج ہوگی۔
کچھ نہیں تو محبت کا مارا ہوا کتا ہی آپ کے لیے زندہ رہنے کا جواز مہیا کرے گا ۔
واصف علی واصف
wowwwwww interesting sharing :p good luck :-bd
 
  • Like
Reactions: Asheer
Status
Not open for further replies.
Top