تمہارے بعد میں نے زندگی کی ایک نہ مانی
بہت کہتی رہی آٶ ۔۔ نٸی دنیا بساتی ہوں
نٸی بستی دکھاتی ہوں
نٸے احباب دیتی ہوں
نٸی محفل سجاتی ہوں
نٸی رونق بخشی ہوں
نٸی خوشیاں دلاتی ہوں
نٸے کچھ خواب بنتی ہوں
نٸی تعبیریں چنتی ہوں
نٸی راہوں پہ چلتی ہوں
نٸی منزل دکھاتی ہوں
مگر اس زندگی سے اب۔۔ مجھے کچھ بھی نہیں لینا
یقیں اس پر نہیں کرنا
جو تم کو چھین سکتی ہے
وہ مجھ کو اور کیا دے گی۔۔؟